آسٹریلیا کے گرانڈ مفتی نے سڈنی میں اسرائیلی صدر کے دورۂ آسٹریلیا کے خلاف احتاجی ریلی کے دوران نیو ساؤتھ ویلز کے پولیس افسران کے رویے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ حزب اختلاف کی لبرل پارٹی میں لیڈر شپ کی رسہ کشی جاری ہے۔
نیشنلز سینٹر میٹ کینیوان نے سڈنی میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے دورے کی مخالفت میں ہونے والے احتجاجات کے دوران پولیس کے سخت ردعمل کا دفاع کیا۔مگر کئی گرین لیڈرس کے ساتھ لیبر سینٹر جوش ڈولیگا نے کہا کہ فوٹیج نے سنگین سوالات اٹھائے ہیں جن کا مناسب جائزہ لینا ضروری ہے۔

لبرل پارٹی کے فرنٹ بینچر اینڈریو بریگ نے کہا کہ لبرل پارٹی کے قواعد کے مطابق اگر انگس ٹیلر سوسن لی کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں تو انہیں فرنٹ بینچ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے
شئیر




