Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

مختصر خبریں: بدھ 17جون 2026

Hanson delivers a speech next to a protest banner at her Press Club address

A protest banner unfurls during Pauline Hanson's Press Club debut Source: SBS

پالین ہینسن کے نیشنل پریس کلب سے پہلے خطاب میں ایک احتجاجی بینر کے ذریعے خلل ڈالا گیا۔اپنی تقریر میں پالین ہینسن نے اعلان کیا کہ وہ ایس بی ایس کو ختم کرنا چاہتی ہیں ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا تو اسے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Rehan Alavi

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


پالین ہینسن کے نیشنل پریس کلب سے پہلے خطاب میں ایک احتجاجی بینر کے ذریعے خلل ڈالا گیا۔اپنی تقریر میں پالین ہینسن نے اعلان کیا کہ وہ ایس بی ایس کو ختم کرنا چاہتی ہیں ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا تو اسے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔


پالین ہینسن کے نیشنل پریس کلب سے پہلے خطاب میں ایک احتجاجی بینر کے ذریعے خلل ڈالا گیا۔اپنی تقریر میں پالین ہینسن نے اعلان کیا کہ وہ ایس بی ایس کو ختم کرنا چاہتی ہیں اور اے بی سی کو سبسکرپشن ماڈل کی طرف منتقل کرنے کی حامی ہیں۔

اس سے قبل وزیرِ اعظم نے اس خطاب سے پہلے ون نیشن کی کم از کم اجرت اور کارکنوں کے حقوق سے متعلق پالیسی مؤقف پر سوالات اٹھائے تھے۔

ایران کے مرکزی قرارگاہ خاتم الانبیاء نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل جنوبی لبنان پر اپنے حملے بند نہیں کرتا تو اسے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تہران کے ساتھ معاہدہ صرف ایک چیز کے بارے میں ہے اور وہ یہ کہ تہران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے

وکٹوریہ میں ایسے بالغ افراد کو عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو بچوں کو سنگین جرائم کے ارتکاب کے لیے بھرتی کرتے ہیں۔ اس حوالے سے نئے قوانین ریاستی پارلیمان میں پیش کر دیے گئے ہیں۔

آسٹریلیا بھر میں ابتدائی بچپن کی تعلیم اور نگہداشت سے وابستہ کارکنوں کے لیے پندرہ فیصد تنخواہ اضافے کا نفاذ جاری ہے

آسٹریلیا میں اسرائیل کے سفیر نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل سمود فلوٹیلا میں سوار آسٹریلوی شہریوں کی جانب سے لگائے گئے بدسلوکی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے اور انہیں متضاد قرار دیا ہے۔

اسرائیل نے فلوٹیلا پر سوار گیارہ آسٹریلوی شہریوں کو حراست میں لیا تھا، جو غزہ تک امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان افراد نے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی ایک سرکاری درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ دورانِ حراست انہیں تشدد، جنسی تشدد اور دیگر ناروا سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

میسی کی ہیٹ ٹرک نے ارجنٹینا کو ٹائٹل کے دفاع کا شاندار آغاز دیتے ہوئے فتح دلوا دی۔

الجزائیر اور ارجینٹنا کے درمیان ہونے والے مچ میں ٹیموں نے میچ کا آغاز زبردست انداز میں کیا اور پہلے ہاف میں آف سائیڈ کی وجہ سے کئی گول مسترد کیے گئے۔ جیسے ہی میسی نے اسکورنگ شروع کی، ارجنٹینا نے مکمل برتری حاصل کر لی۔ الجزائر کی ٹیم فارورڈ لائن میں خاطر خواہ مزاحمت یا مؤثر حملہ کرنے میں ناکام رہی۔

ارجینٹیا کے اڑتیس سال اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اجیریا کے خلاف تین لگاتار گول کرکے کھیل کو یک طرفہ بنادیا۔

Argentina v Algeria - FIFA World Cup 2026
Lionel Messi of Argentina celebrates after scoring the team's second goal during a FIFA Men’s World Cup 2026 Group Stage football match between Argentina and Algeria at Kansas City Stadium, in Kansas City on June 16th 2026 (Photo by Alexandra Fechete/SPP) (Photo by Alexandra Fechete/SPP/Sipa USA) Source: SIPA USA / Alexandra Fechete

فٹبال: عراق کی امیدیں برقرار

فٹبال میں عراق کے کوچ گراہم آرنلڈ کا کہنا ہے کہ اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ مہم کے افتتاحی میچ میں ناروے کے ہاتھوں بھاری شکست کے باوجود تمام امیدیں ختم نہیں ہوئیں۔

ناروے کے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے بوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں دو گول کیے، جبکہ ناروے نے عراق کو چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

سابق ساکروز کوچ گراہم آرنلڈ کا کہنا ہے کہ آخری بتیس ٹیموں کے مرحلے میں جگہ بنانے کے لیے عراق کو ممکنہ طور پر اپنے باقی دو میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی درکار ہوگی۔

 زیدان اقبال نے مانچسٹر یونائیٹڈ اکیڈمی کے بعد ایف سی یوتریخت کے لیے کھیلنا شروع کیا۔ وہ عراق کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب ورلڈ کپ میں کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد کھلاڑی بن گئےہیں۔

زیدان اقبال مانچسٹر میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے۔ وہ اپنے والد کی طرف سے پاکستانی اور اپنی والدہ کی طرف سے عراقی ہیں۔

_________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now