میلبورن کے شمال میں ایک نوجوان کے چاقو کے وار سے قتل کے سلسلے میں دو افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں، جبکہ وینزویلا میں زلزلے کے بعد جاری تلاش اور بچاؤ کارروائیوں میں مقامی افراد نے مزید مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب ورلڈ کپ میں بیلجیم نے آخری لمحات میں گول کر کے سینیگال کو شکست دے دی
میلبورن میں ایک 15 سالہ لڑکے کی ایک کمیونٹی میڈیکل سینٹر کے باہر موت کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
16 سالہ لڑکے اور 19 سالہ نوجوان سے قتل کے تفتیش کار پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
وکٹوریہ پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکا بدھ کی رات میلبورن کے شمال میں کریگیبرن کے ایک میڈیکل سینٹر کے باہر چاقو کے مبینہ وار لگنے سے شدید زخمی حالت میں پایا گیا، جس کے بعد وہ چل بسا۔
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے
شئیر





