اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی بحری بیڑے کو روکنے کے بعد اس میں سوار آسٹریلین افراد کے حوالے سے تشویش بڑھ گئی ہے۔54 کشتیوں پر مشتمل اس بیڑے میں آسٹریلیا سمیت 39 ممالک کے 426 افراد سوار ہیں، جو جمعرات کو ترکی سے روانہ ہوئے تھے۔ وفاقی وزیر صحت مارک بٹلر کا کہنا ہے کہ افریقی خطے میں ایبولا کے پھیلاؤ کے حوالے سے آسٹریلیا کے ردعمل پر صحت حکام مسلسل مشاورت کر رہے ہیں۔امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں ایک مسجد پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس اس واقعے کو نفرت انگیز جرم قرار دے رہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے اہم رہنماؤں کی درخواست پر ایران پر متوقع فوجی حملہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل تقریباً چھ ہفتوں سے جاری جنگ بندی ختم کر کے دوبارہ حملہ کرتے ہیں تو خلیجی ممالک پر بھی جوابی حملے کیے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔
سڈنی میں تین افراد کے قتل کے الزام میں ایک شخص عدالت میں پیش ہوگا




