وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ایک بار پھر بات کی ہے اور وہ پہلے ہی یوکرین اور روسی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ تقریبا ساڑھے تین سال سے جاری جنگ کے بعد تمام فریق یوکرین میں امن چاہتے ہیں۔
زیلنسکی نے ٹرمپ کے ساتھ اپنی بات چیت کو اچھی طرح سے ہونے والی بات چیت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے روس کے امن معاہدے کے حصے کے طور پر یورپ کی جانب سے یوکرین کو سکیورٹی گارنٹی فراہم کرنے کے خیال پر تبادلہ خیال کیا۔ روس کی معروف خبر رساں ایجنسی تاس کا کہنا ہے کہ صدر پوتن صدر ٹرمپ سے بات چیت کے بعد یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے خیال کی حمایت کرتے ہیں۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: پیر 18 اگست 2025
____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔