SKIP TO MAIN CONTENT

مختصر خبریں : بدھ 23 ستمبر 2026

Arested
file image Credit: VICTOIRA POLICE

میلبرن کے ایک شخص کو مبینہ طور پر داعش سے روابط اور شدت پسندانہ پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے, غزہ اور عالمی سلامتی اقوام متحدہ میں ہونے والے مذاکرات کا مرکزی موضوع ہیں اور کھیلوں میں، معطل کیے گئے سوانز کے پانچ کھلاڑی کلب میں واپس آ گئے ہیں۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

میلبرن کے ایک شخص کو مبینہ طور پر داعش سے روابط اور شدت پسندانہ پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے, غزہ اور عالمی سلامتی اقوام متحدہ میں ہونے والے مذاکرات کا مرکزی موضوع ہیں اور کھیلوں میں، معطل کیے گئے سوانز کے پانچ کھلاڑی کلب میں واپس آ گئے ہیں۔


میلبرن کے 65 سالہ شخص کو داعش سے مبینہ روابط کے الزام میں انسدادِ دہشت گردی کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق، اس شخص کو کارلٹن میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا اور توقع ہے کہ اس پر دہشت گرد تنظیم کی رکنیت اور پرتشدد شدت پسند مواد سے متعلق جرائم کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔

پولیس کا الزام ہے کہ اس نے داعش سے وفاداری کا عہد کیا تھا اور آن لائن پروپیگنڈا کرنے والے کے طور پر کام کیا، جس کے دوران اس نے شدت پسند مواد پر مشتمل تقریباً 10 ہزار فائلیں ارسال کیں۔

اس پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے طریقوں اور بڑے پیمانے پر جانی نقصان والے حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق ہدایتی مواد شیئر کیا۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now