ریڈ زون کے تین راستے کنیٹنرز رکھ کر سیل کردیئے گئے۔ حکومت نے پشاور اسلام آباد موٹر وے کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے متعلق حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی درخواست پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان کردیا۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنے جاری رہیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان نئے صوبوں کے قیام کیلئے خم ٹھوک کر میدان میں آگئی۔
موضوعات
- اسلام آباد یا کنٹینر آباد
- تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار؟
- جماعت اسلامی کا مارچ موخر
- ۔ نئے صوبوں کے قیام کی بحث
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے۔ اہم داخلی اور خارجی راستوں، شہر کی اہم شاہراوں پر کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔ مارچ روکنے کیلئے ہزاوں کی تعداد میں دیگر صوبوں سے پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔ پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔ حکومت نے تحریک انصاف پر تشدد کا راستہ اپنانے اور صوبے حکومت کے سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے معاملے پر حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر سندھ میں ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئے ہیں۔
بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان





