- آزاد اے سی ٹی سینیٹر ڈیوڈ پوکاک نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں صرف نمائشی اعلانات پر اکتفا نہ کرے بلکہ عملی اور جرات مندانہ اصلاحات کرے۔
- پارلیمنٹ میں "ابتدائی تعلیم کی نگرانی کو مضبوط بنانے کا بل" پیش کیا گیا ہے، جس کا مقصد چائلڈ کیئر مراکز کی حفاظت اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔
- نیو ساؤتھ ویلز میں سلیوانیا کے علاقے میں جیٹ اسکی حادثے کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکا ہلاک اور ایک اور شدید زخمی ہو گیا۔
- غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں میں شدید غذائی قلت کے باعث 15 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں ایک چھ ہفتے کا بچہ بھی شامل ہے۔
اور - پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی ہے جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔
_______
“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast