- آسٹریلیا میں سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سہ ماہی میں اسٹوڈنٹ ویزوں کے جن کیسز کے فیصلے تبدیل ہوئے، ان کی تعداد غیر معمولی حد تک زیادہ رہی۔
- آزاد سینیٹر ڈیوڈ پوکاک نے وفاقی حکومت پر تنقید کی ہے کہ اس نے سرکاری تقرریوں سے متعلق جائزے کی تمام سفارشات قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
- وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے قومی منصوبے کا مقصد آسٹریلیا کی عالمی سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانا ہے۔
- توانائی کے وزیر کرس باؤین کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے کول پاور اسٹیشن کی بندش کے پیشِ نظر حکام بجلی بلیک آؤٹ کے خطرے کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
- لبنان کے نوجوانوں نے پوپ لیو سے ملاقات کے بعد امید اور حوصلے کا اظہار کیا ہے۔ یہ ملاقات پوپ کے لبنان کے دوسرے روز ہوئی، جہاں انہوں نے کیتھولک کمیونٹی سے خطاب کیا اور بعد ازاں سنی، شیعہ، دروز برادریوں، تارکینِ وطن مزدوروں اور دیگر مسیحیوں سے مکالمہ کیا۔
___________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے




