وزیر اعظم انتھونی البانیز اور وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ فوری تسلیم کرنے سے پہلے کئی رکاوٹیں دور کرنا ضروری ہیں، جن میں یہ یقینی بنانا شامل ہے کہ حماس کا کوئی کردار نہ ہو اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔ لیکن وزیر ہوسیچ کا کہنا ہے کہ غزہ میں حالات کی سنگینی کے پیش نظر حکومت کو اپنے مؤقف پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
مشیل رولینڈ نے البانیز حکومت کے اس فیصلے کا دفاع کیا ہے جس میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کے تحت یوٹیوب کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر یوٹیوب کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کو بھی اس پابندی میں شامل کیا جائے گا، البتہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اساتذہ اسکول سے منظور شدہ اکاؤنٹس کے ذریعے تعلیمی مواد تک رسائی رکھ سکیں۔
_________________________
“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts