نیو ساوتھ ویلز کے پرئیمیر ڈومینیک پیروٹٹ نے اعلان کیا ہے کہ مشکلات میں گھرے صحت کے نظام کی بہتری کیلیے 4.5 بلین ڈالر مختص کیے جارہے ہیں۔ انھوں نے سیکٹر کے استحکام کیلیے 10،000 نئے طبی عملہ بھرتی کرنے اور موجودہ ہیلتھ کیر ورکروں کو 3000 ڈالر بونس دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔
وہ جنوب مغربی سڈنی کے مصروف ترین ہسپتال کےباہر سٹیٹ کی بحالی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاست کے صحت کا نظام ڈھائی سال میں کووڈ-19 کی وبا، سٹاف کی کمی اور سٹاف کی بڑھتی ہوئی مانگ سے متاثر ہوا ہے۔
انکے مطابق ریاست کی تاریخ میں آج تک صحت کو اتنا بضٹ مختص نہیں کیا گیا۔ جو اگلے چار سالوں میں 4.5 بلین ڈالر فراہم کرے گا جس میں بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی مہم چلائی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہیلتھ سیکٹر میں 7،600 اسامیاں پر کرنے کیلیے اگلے سال تک کل 10،000 اضافی بھرتیاں کرنے کا منصوبہ کیا گیا ہے۔ صحت کے شعبہ میں مزید اقدام اٹھاتے ہوئے برونی ٹیلر کو نیو ساوتھ ویلز کے صحت کے منسٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
Advertisement
تمام ہیلتھ ورکروں کو انکی کووڈ -19 وبا کے خلاف خدمات کے عوص شکریہ کہ طور پر ایک بار کیلیے 3000 ڈالر بونس دیا جا رہا ہے۔ اسکے علاوہ ہفتے کے آخر میں ریاست کی ایمبولینس سروسز کو 1.7 بلین ڈالر اضافی دیا جا رہا ہے۔ لیکن کچھ یونینز حکومتی اقدام سے نالاں ہیں اور انکے مطابق یہ اعلانات ورکروں کی مہینوں کی ہڑتالوں اور صنعتی کارروائیوں کے نتیجے میں کیے گئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہم یہاں کئی مہینوں کی ہڑتالوں اور صنعتی کاروائیوں کے بعد پہنچے ہیں۔
این ایس ڈبلیو نرسز اور مڈوائف ایسوسی ایشن کی یونین مائیکل وائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے میں تفصیل اور طویل مدتی کا فقدان ہے۔
اسٹیٹ گورنمنٹ 2011 سے مختص ویج کیپ میں بھی تین فیصد اضافہ کر رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے سال تنخواہوں میں 2.5 سے تین فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ اور اسکے مزید اگلے سال ملازموں کے کام کی کارکردگی کی بنیاد پر 3.5 فئصد اضافہ کیا جائے گا۔ اس اقدام کا اطلاق اسٹیٹ میں موجود تمام سرکاری ملازمین پر ہوگا جن میں ہیلتھ سٹاف، اساتذہ، پولیس افسران اور صفائی کرنے والا سٹاف شامل ہے۔
مگر یونینز کے بقول تنخواوں میں تین فیصد اضافہ بہت معمولی اور افراط زر سے بہت نیچے ہے۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سڈنی کے سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والی ہیلتھ کیئر ورکر ایمن طاہر کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے اس اقدام سے خوش ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کووڈ -19 پینڈیمک کے دوران ہیلتھ کئیر سیکٹر پر بہت دباوؑ تھا جسکے باعث ورکروں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ان حالات میں حکومت کی جانب سے بونس کا اور تنخواہوں میں اضافے کا خیر مقدم کرتی ہوں۔ انھوں نے البتہ اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنے کیلیے حکومت کو تنخواہوں میں اضافے پر غور کر کے مزید اضافہ کرنا چاہیے۔
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: