کیا موجودہ بحران میں عمران خان اور فوج کے براہ راست ٹکراؤ کا خطرہ ہے؟

Tear gas shells, burnt tyres and vehicles litter the site of clashes; 30 policemen, including DIG, are injured; Imran says he’s ready to go to jail.

عمران خان کی گرفتاری کی کوشش میں زمان پارک میدان جنگ بن گیا،۔عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کی کوشش کے پیچھے لندن پلان ہے، نوازشریف کو یقین دہانی کراوئی گئی ہے کہ انتخابات سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرکے اس کی پارٹی کو ختم کردیا جائے گا


عمران خان نے وائیس آف امریکہ کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان کی گرفتاری کے لیے حالیہ اقدامات موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔ یہ اسٹیلبشمنٹ کی پشت پناہی سے ہوتا ہے جس کے فیصلے فردِ واحد کر رہا ہے جو آرمی چیف ہیں۔
عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی گرفتاری کی کوشش کے پیچھے لندن پلان ہے، نوازشریف کو یقین دہانی کراوئی گئی ہے کہ انتخابات سے پہلے عمران خان کو گرفتار کرکے اس کی پارٹی کو ختم کردیا جائے گا۔عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس آپریشن شروع ہوتے ہی تحریک انصاف نے کارکنان کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دیدی، ملک کے مختلف شہروں میں نے کارکنان نے روڈز بلاک کرکے احتجاج کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی،

مریم نواز کی عمران خان جبکہ صدر عارف علوی کی حکومت پر تنقید

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالت بلاتی ہے تو یہ پلستر والی ٹانگ آگے کردیتا ہے اور پولیس گرفتار کرنے پہنچی ہے تو یہ بلٹ پروف کمرے میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے ۔۔۔

دوسری طرف حکومتی وزیر مریم اورنگزیب نے الزام لگایا ہے کہ زمان پارک میں گلگت بلتستان فورس کو استعمال کرتے ہوئے پنجاب پولیس، رینجرز کو زخمی کیا جا رہا ہے

بدھ کے روز چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک جانیوالی پولیس کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اسلام آباد پولیس اور لاہور پولیس ٹیم بکتر بند گاڑی کے ہمراہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے عمران خان کی رہائشگاہ پہنچی تو تحریک انصاف کےکارکن بڑی تعداد میں جمع ہوگئے، کارکنان نے پولیس کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روک دیا اور شدید نعرے بازی کی ۔۔۔
اس سے پہلے منگل کی رات پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان تصادم جاری رہا ۔۔۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے آنسو گیس کے شیلز کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کارکنان پر سیدھے فائر کیے ہیں ۔۔۔

رات کے پچھلے پہر لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان عمران خان سے ملاقات کی اور شورٹی بانڈز سائن کروائے، جس میں عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 18 مارچ کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونگے ۔۔

عمران خان نے رات گئے خطاب میں الزام لگایا کہ پولیس نے شورٹی بانڈ وصول کرنے سے انکار کردیا ہے کیونکہ ان کی گرفتاری لندن پلان کا حصہ ہے، نواز شریف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے اس کی پارٹی ختم کی جائے گی

عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس آپریشن کی خبر ملتے ہی لاہور، کراچی، کوہٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گجرنوالہ، فیصل آباد سمیت درجنوں شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور روڈز بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔۔
راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان نے مری روڈ کو بلاک کیا، تحریک انصاف کے کارکنان کا کہنا تھا کہ زمان پارک پر پولیس کی کاروائی غیرقانونی ہے،

راولپنڈی میں پولیس کی جانب سے سڑک کھلوانے کیلئے آنسو گیش کی شیلنگ کی گئی۔۔۔ راولپنڈی پولیس نے سابق ایم پی اے عابدہ راجہ سمیت کئی مرد اور خواتین کارکنان کو ہراست میں لے لیا۔۔۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے پشاور، بنوں، وزیر آباد اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا، کراچی کے علاقے قائد آباد میں نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیدیا، شہر قائد میں تین تلوار اور دیگر مقامات پر بھی تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔۔۔ شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عمران خان کو عدالت بلاتی ہے تو پلاستر والی ٹانگ آگے کردیتے ہیں، عمران خان عدالت نہیں جاتے کہ جان کو خطرہ ہے اور اسی شام ریلی نکالتے ہیں، پولیس ان کو گرفتار کرنے پہنچی تو انہوں نے رونا شروع کردیا

ادھر صدر مملکت عارف علوی نے زمان پارک میں کاروائی پر حکومت پر تنقید کی ہے، صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ دینے کے بجائے یہ حکومت کی ناقص ترجیحات ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ باقی تمام سیاست دانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور وقار کے بارے میں فکرمند ہیں ۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے گورنر حاجی غلام علی نے صوبے میں انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دیدی ہے،

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ میرا کام ہے صوبے میں الیکشن کے لیے تاریخ دینا، وہ میں نے دے دی ہے، اب الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے۔۔۔

ادھر پاکستان کی وزارت دفاع نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو فوج کی خدمات فراہم کرنے سے معذرت کرلی ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر فوج کو الیکشن ڈیوٹی کیلئے فراہم نہیں کرسکتے۔۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے موجودہ حالات میں الیکشن کی مخالفت کردی ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں پولیس 30 اپریل تک مردم شماری کی ٹیموں کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور ہے، ملکی کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر انتخابی جلسوں اور دیگر انتخابی مہم کیلئے اضافی نفری کی ضرورت ہوگی۔۔۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کردی، صوبہ پنجاب کے انتخابات کیلئے پولنگ 30 اپریل کو شیڈول ہے۔۔

رپورٹ اصغرحیات

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand