حالاتِ حاضرہ:آئین گولڈن جوبلی کنونشن میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی شرکت پر وضاحت جاری

Pakistan Politics

Former Pakistani Prime Minister Imran Khan, center, arrives to the Islamabad High Court surrounded by security, in Islamabad, Pakistan, Monday, Oct. 3, 2022. The court on Monday accepted Khan's written apology in a contempt case stemming from his outburst against a female judge that was seen as a threat, court officials and a defense lawyer said. (AP Photo/W.K. Yousafzai) Source: AP / W.K. Yousafzai/AP

پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کا معمہ حل نہیں ہوا، سپریم کورٹ کی انتخابات کے حوالے سے فنڈز کی فراہمی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے جبکہ حکومت پاکستان نے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہیں کیے، اپوزشن کے شور شرابے کے دوران پارلیمان کے مشترکہ اجلاس نے چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق عدالتی اصلاحات کا بل منظور کرلیا ہے،


صدر مملکت نے بل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے واپس بھجوا دیا تھا، پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس نے قرار داد بھی منظور کی ہے جس میں پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پاکستان کی عدلیہ میں شدید اندرونی لڑائی کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج قاضی فائز عیسی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی نے پاکستان کے آئین کے 50 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ ہاوس میں کنونش میں شرکت کی ہے، جس پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو عدلیہ مخالف بیانات پر ہائی کورٹ کے فل بینچ نے نااہل قرار دیدیا ہے

۔سپریم کورٹ ڈیڈ لائن گزر گئی، حکومت نے پنجاب اور کے پی انتخابات کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے
پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس نے چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق عدالتی اصلاحات بل کی منظوری دیدی ہے
پاکستان میں عدلیہ میں تقسیم کی خبروں کے بعد اب چیف جسٹس اور سینئر ججز کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں

پاکستان کے زیر انتطام کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو ہائی کورٹ نے توہین عدالت میں نااہل قرار دیدیا ہے

حکومت پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں عام انتخابات کیلئے فنڈز جاری نہیں کیے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کو بتادیا، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں ایک رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے صوبہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز جاری نہیں کیے۔۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت نے الیکشن کیلئے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی بھی نہیں کروائی، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات سے متعلق منی بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا جسے ایوان نے قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے، اس سے قبل وفاقی کابینہ نے انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا، کابینہ نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں عام انتخابات سے متعلق 3 رکنی بینچ کے فیصلے کو اقلیتی فیصلہ قرار دے کر مسترد کردیا تھا ، تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر حکومت کیخلاف توہین عدالت کیلئے عدالت عظمی سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، ادھر صوبہ کی سندھ اسمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اور ملک میں انتخابات ایک ہی دن کروانے سے متعلق قرار داد منظور کرلی ہے۔

پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس نے چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے سے متعلق عدالتی اصلاحات کے بل کی منظوری دیدی ہے،
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پیش کیا تو تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے سپیکر ڈائس کرکے شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی
صدر مملکت نے یہ بل واپس بجھوا دیا تھا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت خود کو کسی ایک جماعت کا کارکن ظاہر کررہے ہیں، ایوان میں بل میں ترمیم پیش کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ حکومت اپنی لیڈرشپ کو ریلیف دینے کیلئے بل منظور کروا رہی ہے

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندھیال اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور کے درمیان تین دن میں دوسری اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں جج صاحبان نے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسی آئین پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ میں منعقدہ کنونشن میں شرکت کی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پارلیمنٹ ہاوس سے واپسی پر صحافیوں نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو گھیر لیا اور سپریم کورٹ میں تقسیم اور انتخابات میں تاخیر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے حوالے سے سوالات کیے ، سوشل میڈیا پر جسٹس قاضی فائز عیسی کے سیاسی رہنماوں کے درمیان بیٹھنے کو بھی ہدف تنقید بنایا گیا، جسٹس قاضی فائز عیسی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی منانے کی دعوت دی گئی تھی، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ آئین سے متعلق بات ہوگی سیاست کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوگی۔



عدلیہ پر تنقید کرنے پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم نااہل ہوگئے ہیں، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی ہائیکورٹ کے فل بینچ نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیدیا ہے ، وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے عدلیہ کے کردار کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے جس پر انہیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے طلب کرلیا تھا

وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے غیر مشروط معافی بھی مانگی لیکن ہائی کورٹ کے فل بینچ نے انہیں عدالت برخاست ہونے تک سزا سنا دی، جس کے بعد وہ کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کیلئے نااہل ہوگئے ہیں

سردار تنویر الیاس نے کہا تھا کہ عدالتیں ہر چیز پر اسٹے دے دیتی ہیں، سیاسی ڈومین میں کسی کو گھسنے نہیں دیں گے نہ ہی نظام کو یرغمال بنانے دیں گے، پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی وزیراعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا ہو



رپورٹ : اصغرحیات ۔۔۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
حالاتِ حاضرہ:آئین گولڈن جوبلی کنونشن میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی شرکت پر وضاحت جاری | SBS Urdu