پاکستان رپورٹ: نگران سیٹ اپ کی مشاورت آخری مراحل میں

PAKISTAN-POLITICS

Pakistan's Foreign Minister Bilawal Bhutto Zardari (L) listens to Maulana Fazlur Rehman, the leader of the coalition government and parties of the Pakistan Democratic Movement (PDM) during a press conference in Islamabad on July 25, 2022. (Photo by Aamir QURESHI / AFP) (Photo by AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images) Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images

پاکستان میں قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے قبل نگران سیٹ اپ سے متعلق مشاورت اور ملاقاتوں میں تیزی آئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے انحراف پر سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت 22 اہم ارکان کو پارٹی سے نکال دیا ہے- باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں خودکش حملے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا اور دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔


اہم نکات
  • نگران سیٹ اپ سے متعلق مشاورت میں تیزی
  • سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت
  • توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان نے بیان ریکارڈ کرادیا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا اور باجوڑ حملے میں زخمیوں کی عیادت کی ہے
پاکستان میں قومی اسمبلی چند روز کی مہمان رہ گئی ہے، ایسے میں یہ سوال ہر ذہن میں گردش کررہا ہے کہ نگران وزیراعظم آخر کون ہوگا؟ سیاستدان یا کوئی ریٹائرڈ بیورو کریٹ؟ کیا انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں؟ اور نگران سیٹ اپ لمبا عرصہ چل سکتا ہے؟

قومی اسمبلی کی معیاد ختم ہونے سے پہلے نگران سیٹ اپ سے متعلق اہم ترین مشاورت میں تیزی آئی ہے، حکمران اتحاد کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں ہوا ہے جس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، اجلاس میں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی، مسلم لیگ ق اور دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کیلئے 5 ناموں پر غور کیا گیا لیکن کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں سے 2 دن کے اندر نگران وزیراعظم کے حوالے سے حتمی نام مانگ لیے ہیں۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات سے قبل پاکستان کے حالات معمول پر لائے جائیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسٹبلشمنٹ اور نواز شریف سے تلخیاں کم کرائی جائیں، تلخی کے اس ماحول میں الیکشن ہوئے بھی تو ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عام انتخابات تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں اور اس میں انٹرنیشنل قوتوں، قرضہ دینے والوں کا کردار ہوسکتا ہے، نگران سیٹ اپ 2 سے 3 سال بھی چل سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونگے اور انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں۔
PAKISTAN-ISLAMABAD-NEW PM
Photo taken on April 11, 2022 shows the National Assembly building where the session to choose the new prime minister continues in Islamabad, capital of Pakistan. The opposition's joint candidate Shahbaz Sharif was elected as the 23rd Prime Minister of Pakistan on Monday, said Sardar Ayaz Sadiq, who chaired the National Assembly session to conduct the election for the country's new prime minister. (Photo by Ahmad Kamal/Xinhua via Getty Images) Credit: Xinhua News Agency/Xinhua News Agency via Getty Ima
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف کیس میں اٹارنی جنرل نے گرفتار 102 افراد کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دی جس میں ملزمان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں، جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ پک اینڈ چوز کرنے کی قانون اجازت نہیں دیتا،اگر انکوائری ہوئی تو ریکارڈ پر کیوں نہیں؟ قانون اجازت نہیں دیتا کہ مجمع میں سے صرف چند افراد کا انتخاب کیا جائے، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ پک اینڈ چوز نہیں کیا، بہت احتیاط برتی گی، جو لوگ براہ راست ملوث تھے انہیں ہی ملٹری کورٹس بھیجا گیا، چیف جسٹس نے کہا کہ یعنی حکومت ان 102 افراد کا کورٹ مارشل کرنا چاہتی ہے۔
Pakistan's top court orders immediate release of former PM Imran Khan
ISLAMABAD, PAKISTAN - MAY 11: A view of Supreme Court of Pakistan in Islamabad, Pakistan on May 11, 2023. Pakistan's top court declares Imran Khan's arrest illegal, orders his immediate release. (Photo by Muhammed Semih Ugurlu/Anadolu Agency via Getty Images) Source: Anadolu / Anadolu Agency/Anadolu Agency via Getty Images
جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان کیخلاف صرف تصویری شواہد ہی موجود ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ متعلقہ حکام سے ہدایات لیکر شواہد کے متعلق بتا سکتا ہوں۔ وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ جب اداروں کے درمیان تصادم کا خطرہ ہو تو فل کورٹ بنانی چاہئے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ ججز نے کیس سننے سے معذرت کی ہے تو فل کورٹ کیسے بنائیں، فل کورٹ کی درخواست بہترین لکھی گئی ہے، اس لئے اس پر دلائل سننا چاہیں گے، دیگر درخواست گزاروں کی رائے بھی سنیں گے، اعتزاز احسن نے فل کورٹ کی تشکیل کی استدعا کی مشروط حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجا جائے تو فل کورٹ پر آمادہ ہوں۔

وکیل لطیف کھوسہ نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چھ رکنی بینچ بھی فل کورٹ ہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے بھی مخالفت کرتے ہوئے اپنے دلائل میں کہا کہ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہوچکا ہے، بینچ حکومتی خواہش پر نہیں بن سکتا کہ کس بینچ کا فیصلہ مانا جائے گا کس کا نہیں۔
Lawyer for Pakistani presidential candid
Lawyer for Pakistani presidential candidate and vice-chairman of the opposition Pakistan People's Party (PPP) Makhdoom Amin Fahim, Latif Khosa (L) and PPP Senator Anwar Baig (R) talk to media representatives, outside the Supreme Court in Islamabad, 03 October 2007. Pakistan's Supreme Court resumed hearing challenges 03 October against President Pervez Musharraf's re-election bid following a brief delay when one of the judges pulled out. The latest appeals have been filed by Musharraf's rivals in the election -- former Supreme Court judge Wajihuddin Ahmad and Makhdoom Amin Fahim, the vice chairman of former premier Benazir Bhutto's party. AFP PHOTO/Aamir QURESHI (Photo credit should read AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images) Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
پاکستان کی قومی اسمبلی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل2023 کثرت رائے سے منظور کر لیا ،پاکستان کے مفادات کے برخلاف کام کرنے والا ،سرکاری دستاویزات چوری یا افشاءکرنے والے شخص کو جرم ثابت ہونے پر 3سال قید یا 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی، بل کے تحت سیکیورٹی اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ کے چھاپہ مارنے اور دستاویزات قبضے میں لینے کا اختیار ہوگا، بل وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کیا، اپوزیشن نے بل کی کاپی فراہم نے کرنے پر احتجاج کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں بیان ریکارڈ کرادیا۔ عمران خان نے اپنے حق میں گواہ اور شواہد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایڈیشنل اینڈ سیشنز جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی نے دفعہ 342 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور مہیا کیا گئے سوالنامے میں موجود 35 سوالات کے جوابات دیئے۔
PAKISTAN-POLITICS-KHAN
Pakistan's former Prime Minister Imran Khan (C) leaves after appearing in the Supreme Court in Islamabad on July 24, 2023. (Photo by Aamir QURESHI / AFP) (Photo by AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images) Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے اس کیس میں کسی کو نمائندہ مقرر کیا ہی نہیں۔ سیشن عدالت نے خود ہی میرا نمائندہ مقرر کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شکایت دائر کرنے کیلئے کسی کو نامزد نہیں کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جو بدنیتی پر مبنی تھا۔ ریفرنس میں قانون کو غلط طریقہ کار سے سمجھا گیا تھا۔ یہ درست نہیں کہ میں جھوٹا بیان اور ڈیکلریشن جمع کروایا۔ ستر سال کی تاریخ میں الیکشن کمیشن یا نیب نے توشہ خانہ ریکارڈ کبھی مانگا؟ مجھ سے تحائف کا صرف اس لیے پوچھا جارہا ہے تاکہ مجھے نااہل کر سکیں۔ شکائت کنندہ پر لازم ہے کہ وہ ثابت کرے کہ تحائف میرے پاس تھے جو اس نے ثابت نہیں کیے۔ میں نے تحائف ذاتی طور پر نہیں بیچے۔ میں نے بریگیڈیئر وسیم چیمہ کے ذریعے تحائف بیچے جن کو عدالت بطور گواہ نوٹس جاری کرسکتی ہے۔ تحائف بیچنے کے بعد وصول کردہ رقم کو اثاثہ نہیں سمجھا جاسکتا۔ اس کیس میں دونوں گواہان سرکاری ہیں، جن کو میرے خلاف استعمال کیاگیا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ گواہان میرے خلاف جھوٹا بیان دیں۔ چودہ ماہ سے پی ڈی ایم مجھے انتخابات سے باہر کرنا چاہتی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنے حق میں دفاع پیش کریں گے؟ چیئرمین پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ اپنی صفائی میں شواہد پیش کرونگا۔ یہ سیاسی بنیادوں پر دائر کیا گیا کیس ہے۔ استغاثہ میرے خلاف شواہد لانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ خود بطور گواہ پیش ہونا چاہتے ہیں؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے حلف پر بیان دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں شواہد پیش کرنا چاہوں گا۔

چیرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کیے اور عدالت سے روانہ ہوگئے۔ وکیل بیرسٹر گوہر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ دفاع میں گواہان کو پیش کرنا ہے، تھوڑا وقف دیا جائے۔ ابھی گواہان کی لسٹ تیار نہیں کی۔ عدالت نے بیرسٹر گوہر کو گواہوں کی لسٹ گراہم کرنے کیلئے بدھ تک کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے باجوڑ دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی۔
دورے کے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو باجوڑ خودکش دھماکے سے متعلق تحقیقات سے آگاہ کیا گیا ، وزیر اعظم نے خودکش دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے، سرحد پار سے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی، جب کہ دھماکے میں 200 سے زائد افراد زخمی ہیں.

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افعانستان سے دہشتگردی روکنے کا مطالبہ کیا ہے، بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کابل میں قبضے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان دہشتگردی کیخلاف افعانستان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہے
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انہوں نے کارکنوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور نظریے کے ساتھ کھڑا رہنے کی ہدایت کی ہے

(رپورٹ : اصغرحیات)



شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand