پاکستان سوشل رپورٹ: اربن فلڈنگ سے کراچی ڈوب گیا، ملکی معشیت کا کروڑوں کا نقصان

Heavy monsoon rains hit Karachi

epa12310868 Vehicles drive amid rainfall in Karachi, Pakistan, 19 August 2025. Since the start of the monsoon season on 26 June, the death toll from rains and flooding in Pakistan has reached at least 695. The National Disaster Management Authority (NDMA) reported that an additional 935 people have been injured. The northwestern province of Khyber Pakhtunkhwa has been the most severely affected, accounting for 417 of the total deaths. EPA/SHAHZAIB AKBER Source: EPA / SHAHZAIB AKBER/EPA

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے زیر اثر ہے،۔ تباہ کن سیلاب اور طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 670 ہوگئی۔ صرف 24 گھنٹے کی طوفانی بارش سے ملک کے سب سے بڑے تجارتی اور صنعتی شہر کراچی میں جانی نقصان کے ساتھ کئی ارب مالیت کے معاشی نقصان کا تخمینہ ہے۔


پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے زیر اثر ہے، گزشتہ 3 دنوں کے دوران صرف خیبرپختونخواہ میں 350 سے زائد افراد طوفانی بارشوں اور فلش فلڈز کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس دوران سیکڑوں مکانات تباہ ہوئے جب کہ درجنوں مویشیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، اُدھر کراچی میں شدید بارش نے جل تھل ایک کردیا ہے، 12 گھنٹوں کے درمیان مجموعی طور پر ہونے والے 245 ملی میٹر بارش میں شہر کی کئی سڑکیں ڈوب گئیں،
Karachi under flood - Photo Supplied  by Ehsan Khan.jpeg
Karachi under flood - Photo supplied by Ehsan Khan
مختلف واقعات میں 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کے پیش نظر کراچی میں آج عام تعطیل جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رین ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔
مون سون کے حالیہ سیزن کے دوران قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) نے بھی ملک بھرمیں مجموعی طور پر 670 افراد کے جاں بحق اور ایک ہزار سے کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے موجودہ صورتحال پر اپنی بریفنگ میں بتایا کہ اربن فلڈنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات میں گلیشیئرز پگھلنے اور مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی، اب تک 25 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیلابی ریلوں میں لاپتہ ہونے والے افراد میں سے بیشتر کی لاشیں مل گئی ہیں۔
کراچی میں طویل انتظار کے بعد ہونے والی بارش نے میئر کراچی اور سندھ حکومت کے دعوؤں کو بھی دھو ڈالا، شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلسل بارش کے باعث کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوگئی، شہر کی تقریباً ہر سڑک، شاہراہ اور گلی پانی میں ڈوب گئی، سڑکوں پر فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ نظروں سے اوجھل ہوگئے۔ جمع پانی سے شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ، راشد منہاس روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پرشدید ٹریفک جام ہو اور مرکزی شاہراہوں پر گاڑیاں پھنس گئی، دفاتر پہنچنے والے کراچی کے شہری دفاتر میں پھنس گئے جبکہ گھروں کو روانہ ہونے والے سڑکوں پر رُل گئے۔
ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔
____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان سوشل رپورٹ: اربن فلڈنگ سے کراچی ڈوب گیا، ملکی معشیت کا کروڑوں کا نقصان | SBS Urdu