زی گلوبل کی ویب ڈرامہ سیریز "ایک جھوٹی لو اسٹوری" پاکستانی فنکاروں کو عالمی اسٹیج پر لے جا رہی ہے۔اس ڈرامے کو معروف مصنفہ عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے جبکہ معروف ہدایت کارہ مہرین جبار نے ڈرامے کی ہدایت کاری دی ہے۔ اس ڈرامے میں سلمیٰ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی مدیحہ امام کا کہنا ہے کہ عمیرہ احمد اور مہرین جبار کا نام دیکھ کر انہیں اس ڈرامے میں کام کرنے کی آفر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔

Source: Zee5
ویب اسٹریمنگ پلیٹ فارم پاکستانی فنکاروں کے لئے نئے مواقع فراہم کر رہا ہے اور تمام فنکار اس کے بارے میں پرُ جوش ہیں
مدیحہ کہتی ہیں کہ زی ۵ گلوبل پرریلیزپر ہونے والی سیریز"۔ایک جھوٹی لو اسٹوری" ایک ہلکا پھلکا خاندانی ڈرامہ ہے۔ مدیحہ امام کہتی ہیں کہ مہرین جبار ایک مکمل پروفیشنیل ہدایت کارہ ہونے کے ساتھ ٹیم کو ساتھ لے کر چلتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران بے ساختہ جملے اور پینچ لائینز ہہم سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے تھے اور اسی لئے ان کے ری ٹیک پر ساتھی فنکارمذاق میں ان کی کھنچائی بھی کرتے تھے۔
اس ڈرامے کی کاسٹ میں بلال عباس خان ، مدیحہ امام ، کنزہ رزاق ، کرن حق ، بیئو ظفر اور محمد احمد شامل ہیں۔

Source: Zee5
ایک جھوٹی لو اسٹوری" سلمیٰ اور سہیل کی کہانی ہے جو دونوں ایک مثالی ساتھی اور سچی خوشی کی تلاش میں ہیں۔ یہ سیریل ایک ہلکا پھلکا تفریحی کامیڈی ہونے کے ساتھ ہمارے معاشرے کی سچائیوں کی عکاسی کرتا ہے۔۔ مدیحہ کہتی ہیں کہ حقیقت سے قریب ہونا ہی اس جھوٹی کہانی کو سچ سے قریب لاتا ہے۔ کہانی زندگی کی سادگیوں ، روزمرہ کے گھریلو اور خاندانی رشتوں کی عکاسی کرتی ہے۔
بلال عباس کہتے ہیں کہ میں ہمیشہ اسکرپٹ اور کردار پر توجہ دیتا ہوں اور جب زی ۵ کی طرف سے یہ اسکرپٹ آیا تو میں نے ایک ہی رات میں اسے پڑھ کر اس میں کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ویسے بھی میں ہمیشہ عمیرہ احمد اور مہرین جبار کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا۔
ویب سیریز کا پریمیئر 30 اکتوبر کو عالمی سطح پر زندگی (زی 5 ) پر ہوا ۔

Source: Zee5
فیچر کا پوڈکاسٹ اور اداکاروں کی مکمل بات چیت سننے کے لئےسب سے اوپر دئے اسپیکر لنک پر کلک کیجئے۔