پاکستانی قونصلیٹ جنرل، سڈنی اور پاکستانی ہائی کمیشن، کینبرا نے پاکستانی کمیونٹی کے تعاون سے پاکستان کے آموں کی بہار کے موقع پر ایک شاندار ثقافتی میلے کا انعقاد کیا۔
ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے پاکساتنی سفیر جناب ذاہد حفیظ چوہدری نے اس میلے کی کامیابی کو کمیونٹی کی کوششوں سے منسوب کیا جبکہ نئے آنے والےقونسلر جنرل سڈنی جناب قمر الزماں کا کہنا تھا کہ آئیندہ بھی اس طرح کے میلے منعقد کئے جاتے رہیں گے۔
اس رنگا رنگ میلے میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں کے افراد اور کئی ممالک کے سفارت کاروں نے بھی شرکت کی۔
یہ دن فیملیز کے ساتھ تفریح سے بھرپور تھا، جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے لذیذ پاکستانی آموں کے ساتھ ساتھ دیسی کھانوں کا بھی لطف اٹھایا اور مختلف ثقافتوں کے ملاپ کا تجربہ کیا۔
میلے میں مختلف ثقافتی رنگوں، اسٹالوں کے ساتھ ، لکی ڈرا،اور اسٹیج پر روایتی اور جدید موسیقی کے ساتھ دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں،
أ اس میلے نے حاضرین کو نہ صرف پاکستانی ثقافت کی جھلک دکھائی بلکہ مختلف ثقافتوں کے مابین روابط کو بھی فروغ دیا۔
ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے اسٹال ہولڈرز، ، کمیونٹی ممبران، اور خصوصی مہمانوںاس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستانی مینگو اینڈ کلچرل فیسٹیول ایک ایسا مثالی موقع تھا جس سے کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور ثقافتی تبادلے کوفروغ دینے میں بڑی مدد ملی۔



