آسٹریلیا میں نوعمر افراد کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون جلد نافذ ہونے والا ہے، تاہم اس قانون کے عملی نفاذ کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ نہ صرف اس بات کی وضاحت دی گئی ہے کہ عمر کی تصدیق کس طریقے سے کی جائے گی، بلکہ یہ بھی غیر یقینی ہے کہ صارفین کی رازداری کو کیسے یقینی بنایا جائے گا۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر ان پہلوؤں کو واضح نہ کیا گیا تو یہ قانون مؤثر ثابت ہونے کے بجائے عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتا ہے۔
وفاقی حکومت نے جب نومبر میں یہ قانون منظور کیا تو اس میں ایک سال کی تاخیر شامل کی تاکہ ٹیکنالوجی کے تجربات کیے جا سکیں اور وزیر مواصلات کمپنیوں کے لیے قواعد و ضوابط طے کر سکیں۔
یہ تجرباتی رپورٹ گزشتہ ہفتے [[20 جون]] جاری ہوئی، جس میں کہا گیا کہ عمر کی تصدیق آسٹریلیا میں ممکن ہے، اور یہ نجی، مؤثر اور محفوظ ہو سکتی ہے۔ تاہم پروفیسر اینگس جیسے ماہرین اس دعوے پر شک کا اظہار کر رہے ہیں۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ