رنبیر کمار نئی نسل کے معروف غزل گائیک ہیں جو آسٹریلیا میں غزل کا جادو جگانے آرہے ہیں۔ وہ سادہ مگر معنی خیز شاعری کو دلکش موسیقی میں ڈھال کر سامعین کے دلوں تک پہنچاتے ہیں۔ جگجیت سنگھ کو اپنا گرو ماننے والے رنبیرکمار مہدی حسن کے بھی پرستار ہیں۔ رنبیر کمارکا ماننا ہے کہ آسٹریلیا کے شائقین غزل کے فن کو خاص طور پر سراہتے ہیں۔تفصیل جانئے اس پود کاسٹ میں۔
رنبیر کمار کی محفلیں ہمیشہ غزل کے شائقین کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوتی ہیں۔
کمپوزر اور غزل گائیک کے طور پر رنبیر کمار سادہ مگر معنی خیز شاعری کو منتخب کرتے ہیں۔ وہ مانتے ہیں کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں بسے شائقین غزل کے رنگ میں سجی موسیقی اور شاعری کے امتزاج کو خاص طور پر سراہتے ہیں۔
وہ جگجیت سنگھ کو اپنا استاد اور مہدی حسن کے پرستار بھی مانتے ہیں۔
وہ اسے موسیقی کے دلکش قالب میں ڈھال کر سامعین کے دلوں تک پہنچاتے ہیں۔
ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر شعر اور ہر نغمہ جذبات کے عمیق رنگ لیے ہو۔
رنبیر کمار کے نزدیک غزل کی روح کو سمجھنا سب سے اہم ہے۔
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔





