Kmart پر صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام

KMART shopfront

The regulator says over two years, Kmart captured the data of "tens or hundreds of thousands" of customers through its facial recognition technology. Source: AAP / AAPIMAGE

آسٹریلیا ریٹیل کی دنیا کے بڑے نام Kmart پر الزامات لگے ہیں کہ اُس نے فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کر کے اپنے صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی ہے تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی صرف چوری اور فراڈ سے نمٹنے کے لیے آزمائشی طور پر استعمال کی گئی تھی، اور وہ اب پرائیویسی کمشنر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر غور کر رہی ہے۔



ہر روز، آسٹریلیا بھر میں سینکڑوں لوگ Kmart کا رخ کرتے ہیں — جہاں سستے اور معیاری گھریلو اشیاء کی خریداری کی جاتی ہے۔ لیکن اب پتہ چلا ہے کہ کچھ صارفین کی شناخت، یعنی ان کے چہرے، ان کی اجازت کے بغیر ریکارڈ کیے گئے۔

آسٹریلین انفارمیشن کمشنر کے دفتر کی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ جون 2020 سے لے کر جولائی 2022 تک Kmart نے 28 اسٹورز پر — خاص طور پر داخلی راستوں اور واپسی کاؤنٹرز پر — فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔


فیشل ریکگنیشن کیا ہے؟
یہ ایک بایومیٹرک ٹیکنالوجی ہے جو کسی شخص کے چہرے کی ڈیجیٹل تصویر لے کر اسے ایک الگ شناختی کوڈ میں بدل دیتی ہے — جیسے فنگر پرنٹ ہوتا ہے، ویسا ہی چہرے کا ڈیٹا۔

Kmart کا مؤقف ہے کہ اسے ریفنڈ فراڈ کے خلاف کارروائی کے لیے صارفین کی باقاعدہ اجازت لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اس کے مطابق Privacy Act کے تحت اگر کسی غیر قانونی سرگرمی یا سنگین بدعنوانی سے نمٹنا ہو تو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
Kmart پر صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا الزام | SBS Urdu