میرے ساتھ کائینات رقص کرتی ہے ۔ پاکستانی فنکار وہاب شاہ

Source: Rafipeer Theater
وہاب شاہ پاکستانی رقاص / کوریوگرافر ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے اور آسٹریلیا مییں ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے سڈنی میں پیشہ ورانہ رقص کی تعلیم حاصل کی اور اب پاکستان میں اپنا ڈانس گروپ چلا رہے ہیں۔ وہ سلام فیسٹیول 2018 میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے آسٹریلیا واپس آ رہے ہیں۔ وہاب کے والد ریاض شاہ آسٹریلیا کے ایک مقبول گلوکار تھے، جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے. ریاض شاہ کے سڈنی کے پرستاروں نے انہیں "سروں کے بادشاہ" خطاب دیا ۔ وہاب شاہ کے عالمی پورٹ فولیو میں بہت سے دوسرے ممالک کے علاوہ آسٹریلیا، برطانیہ، فرانس اور بھارت میں کام کرنا شامل ہے۔ وہ سلام فیسٹیول کے دوران سڈنی، میلبورن اور دیگر شہروں میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔سنئیے وہ اپنے فنی سفر کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔
شئیر