سلام فیسٹ کی منتظمہ عائشہ نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ یہ میلہ ہر گزرتے برس کے ساتھ بہتر اور خوب تر ہوتا جارہا ہے۔
ان کے بقول آنے والے دنوں میں مزید میلے ریاست وکٹوریہ کے جیلانگ شہر اور فوٹسکرے علاقے میں منعقد کیے جائیں گے۔
یہاں آنی والی نبیلہ علی کے بقول یہ میلہ فیملی کے ہر فرد کے لیے دلچسپ ہے۔ بھارتی شہری سروجیت کور نے کہا صوفی قوالی نے اس میلے کا رنگ دوبالا کر ڈالا۔ میلبورن کے مرکزی علاقے فیڈریشن اسکوائر پر منعقدہ سلام فیسٹ کو مقامی آسٹریلیئن باشندوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ یہاں آنے والی نتاشہ نے کہا وہ مختلف ثقافتوں کے حوالے سے زیادہ جاننے میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں۔




