ایس بی ایس کے 50 سال مکمل ہونے پر سینئر صحافی سید ظفر حسین کا کہنا ہے کہ ایس بی ایس گزشتہ پچاس برسوں کے سفر میں اب اردو سمیت ساٹھ سے زائد زبانوں میں قابلِ بھروسہ اور مستند معلومات فراہم کرنے والا آسٹریلیا کا واحد قومی نشریاتی ادارہ ہے۔
سید ظفر حسین کے مطابق ایس بی ایس صرف خبروں کی ترسیل تک محدود نہیں بلکہ یہ ادارہ مختلف کمیونیٹیز کو ان کی زبان اور ثقافت سے جوڑے رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایس بی ایس کا ریڈیو تھون ہو یا اہم کمینویٹی فیسٹیولز سے او بی وین نشریات اور اب لائیو اسٹریم سے براہ راست نشریات، یہ سب آسٹریلیا بھر میں ایس بی ایس کی تاریخی پہچان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایس بی ایس نے ہمیشہ تارکینِ وطن کی ضروریات کو اجاگر کرنے کی سنجیدہ کوشش کی ہے، جو اس کی نصف صدی کی خدمات کا نمایاں پہلو ہے۔
مزید جانئے
آسٹریلیا میں اردو شعر و ادب کے پچاس سال
________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک