SBS اردو وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے باعث آسٹریلیا بھر میں آج بھی مقبول ہے:طارق مزا

Tariq Mirza1.jpg

Prominent community member Tariq Mirza has been a regular listener of SBS Urdu since the 1990s.

ایس بی ایس کے 50 سال مکمل ہونے پر معروف مصنف اور ادیب طارق محمود مرزا نے SBS کو ایک ایسا منفرد قومی نشریاتی ادارہ قرار دیا جس نے ریڈیو کے ساتھ اب سوشل میڈیا پربھی ہزاروں صارفین تک رسائی حاصل کی۔ 90 کی دہائی سے اردو پروگرام کے مستقل سامع کی حیثیت سے انہوں نے اس پروگرام کی غیر جانب دارانہ اور متوازن معلومات کو مقبولیت کی وجہ قرار دیا۔ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔


ایس بی ایس کے 50 سال مکمل ہونے پر مصنف اور ادیب طارق محمود مرزا نے ایس بی ایس کو آسٹریلین ملٹی کلچرل کی پہچان قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پچاس برسوں کے سفر میں اردو سمیت ساٹھ سے زائد زبانوں میں قابلِ بھروسہ اور مستند معلومات فراہم کرنے والا آسٹریلیا کا واحد قومی نشریاتی ادارہ ہے جو اب ڈیجیٹل اور سوشل پلیٹ فارمز پر بھی بے حد مقبول ہوچکا ہے۔
طارق مرزا کے مطابق ایس بی ایس اردو کی خبریں، تبصرے اور تجزئے ابتدائی دنوں سے ہی سامعین میں مقبول رہے ہیں۔ ریڈیو تھون ہو یا اہم کمینویٹی فیسٹیولز سےبراہ راست نشریات یہ سب ایس بی ایس کی تاریخی نشریات کا حصہ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب فیس بک پر لائیو اسٹریم سے براہ راست ویڈیو نشریات اور انسٹاگرام کی ریلز اور یو ٹیوب کے پوڈ کاسٹ، یہ سب آسٹریلیا بھر میں ایس بی ایس کی ڈیجیٹل اور سوشل پہچان بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تارکینِ وطن کی کامیابوں، ان کے مسائیل اور ضروریات کو اجاگر کرنے کی سنجیدہ کوشش ایس بی ایس کی نصف صدی کی خدمات کا نمایاں پہلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایس بی ایس صرف خبروں کی ترسیل تک محدود نہیں بلکہ یہ قومی نشریاتی ادارہ ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کو ان کی زبان اور ثقافت سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) 
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
SBS اردو وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے باعث آسٹریلیا بھر میں آج بھی مقبول ہے:طارق مزا | SBS Urdu