سیما عبداللہ: پاکستان سے شپرٹن کی میئر بننےتک کا سفر

Seema Abdullah mayor of Shepparton

Source: Supplied

سیما عبداللہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں اور حال ہی میں وہ شپرٹن کی میئر منتخب ہوئی ہیں- ایس بی ایس نے سیما سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ میئر منتخب ہونا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں-


سیما عبداللہ کا تعلق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ہے- انہوں نے اسلام آباد کی جامعہ قائداعظم سے ایم بی اے کیا- اس کے علاوہ لندن اسکول آف اکنامکس سے انفارمیشن سسٹمز  میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی- سیما ۲۰۰۴ میں آسٹریلیا منتقل ہوئیں- ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے آج بھی ان کی گہری وابستگی ہے اور وہ آج بھی پاکستان سے تعلق کو قائم رکھے ہوئے ہیں-
.
Source: Supplied
سیما حال ہی میں وکٹوریہ کے علاقے شپرٹن کی میئر منتخب ہوئی ہیں- کونسل چار سالوں کے لیے منتخب ہوتی ہےجبکہ مئیر کا الیکشن ہر سال ہوتا ہے اور نو رکنی کونسل اس کا انتخاب کرتی ہے- شپرٹن کی میئر بننے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور یہ ان پر آسٹریلیا کی کمیونٹی کی جانب سے اعتماد کا اظہار ہے کہ وہ ان کی آواز کو آگے پہنچا سکیں- ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونیٹی نے ہر مرحلے پر مدد کی اور  یہ بات حوصلہ افزا تھی-
.
Source: Supplied
سیما نے بتایا کہ ابتدائی تین سالوں میں ان کی ترجیع اپنی فیلڈ کی نوکری تھی- اس کے بعد کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور اس کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ اپنی صلاحیات کو کمیونٹی کے لیے بروئے کار لانا چاہیے- ان کا ماننا ہے کہ اگر اچھی نیت کے ساتھ کام کیا جائے تو اس کے ثمرات بھی ویسے ہی ہوتے ہیں-
.
Source: Supplied
کمیونٹی کی خدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے ساتھ رابطہ استوار رکھنا اور کمیونٹی کے روزمرہ کے حالات سے آگاہی اس سارے عمل کاحصہ تھا- ان کی تقریبات میں جانا اور ان سے ملنا تا کہ لوگ آپ کو جان سکیں اور آپ ان کے مسائل کو اربابِ اختیار تک پہنچا سکیں- ہر ایک کی رائے کو سننا اور پھر فیصلہ کرنا اس سارے عمل میں شامل رہا ہے-

  


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand