آل راؤنڈر مچل مارش نے کرکٹ آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایورڈ جیت لیا ہے ۔ مچل مارش نے سال 2023 میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ایلن باڈر میڈل اپنے نام کیا مچل مارش 223 ووٹ کے ساتھ یہ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ کپتان پیٹ کمنز 144 اور اسٹیو سمتھ 141 ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ مچل مارش گزشتہ ایک دہائی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آل راؤنڈر ہیں اس سے قبل شین واٹسن نے 2011 میں یہ ایوارڈ جیتا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلین ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ایشلی گارڈنر نے بیلنڈا کلارک ایوارڈ جیتا ہے انہوں نے اپنے کیرئیر میں یہ ایوارڈ دوسری بار اپنے نام کیا ہے۔ میلبرن کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اوپنر عثمان خواجہ نے سالانہ ایواڈز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل سے ہٹ کر ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے اس طرح کے ایونٹس میں شرکت کرکے بہت اچھا لگتا ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ کرکٹ کوئی آسان کام نہیں ہے، میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں، بہت وقت اور محنت لگتی ہے اور آسٹریلیا کی بہت گلوری ہسٹری ہے. جب میں بچہ تھا مجھے پتا تھا میرے لیے آسان نہیں ہو گا، سب سے مشکل چیز میرا ادھر تک پہنچنا تھا عثمان خواجہ نے دوسراٹیسٹ میچ جیتنے پر ویسٹ انڈیز کو مبارکباد بھی دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں اکیڈمی قائم کر دی فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز مکمل ہونے کے بعد آسٹریلیا واپس پہنچ کر کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا۔

فخر زمان کا ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اکیڈمی کے بچوں کے لئے عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی اکیڈمی بنانے کا مقصد کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر کام کر کے ٹیمیں تیار کرنا ہے آسٹریلیا ، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی کی ٹیموں کا تبادلہ کریں گے پاکستان میں دو اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں ، ایک اور پر کام جاری ہے ہم نے اکیڈمی میں اسکالرشپ پر بھی کھلاڑیوں کو رکھا ہے ،میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو ۔انٹرنیشنل کرکٹ کی وجہ سے بہت بیزی شیڈول رہتا ہے لیکن جب فری ٹائم ملے گا تو ضرور آؤں گا۔
پانچ بار کی ورلڈ چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم تیسری بار مسلسل اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی اومان میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم بہتر کھیل پیش نہ کرنے کی وجہ سے میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا تھا کہ پیرس اولپمکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا دکھ ہےہمیں اولپمکس میں شرکت سے محروم کیا گیا سیمی فائنل کے آخری لمحات میں ہونے والے فیصلے پر احتجاج کیا گیا ایمپائر کے فیصلے کے خلاف ایف ائی ایچ کو تحریری شکایت کی گئی۔
کپتان عماد شکیل نے کہا کہ باقی قوم کی طرح ہمیں بھی کوالیفائی نہ کرنے کا دکھ ہے،چھ، سات ماہ سے ہمیں ڈیلیز نہیں ملے فائیو اے سائیڈ ورلڈکپ ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے کا دکھ نہیں، پاکستان ٹیم کو بھرپور سپورٹ کریں گے ۔
(رپورٹ: انس سعید)




