آرنلڈو اپنے نئے ملنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایرپاس تیار کر رہے ہیں -جو وینزویلا کا روایتی اسٹریٹ فوڈ ہے
ارنالڈو صرف چار ہفتے قبل آسٹریلیا آئے تھے، وہ بہت کم انگریزی جانتے تھے اور ان کا کوئی رشتے دار یہاں موجود نہیں تھا۔
لیکن ہوائی اڈے پر سات رضاکاروں کے ایک گروپ نے کھلے دل کے ساتھ ان کا استقبال کیا، وہ اپنی نئی زندگی کا سفر شروع کرنے کے لئے ایسی ہی مدد کے چاہتے تھے
ڈین جانسٹن آرنلڈو کی مدد کرنے والے کمیونٹی سپورٹ گروپ کے کوآرڈینیٹر ہیں۔
وہ کمیونٹی ریفیوجی انٹیگریشن اور سیٹلمنٹ پائلٹ کا حصہ ہیں۔
آزمائشی پروگرام پانچ یا زیادہ رضاکاروں کے گروپوں کو بھرتی کرتا ہے تاکہ پناہ گزین، یا پناہ گزینوں کے خاندان کو آمد کے پہلے سال میں مدد ملے۔
لیزا بٹن کمیونٹی ریفیوجی اسپانسرشپ آسٹریلیا کی سی ای او ہیں اور اس پروگرام کا انتظام کرتی ہیں۔
دوستی اکثر اتنی ہی اہم ہوتی ہے۔
ارنالڈو وینزویلا سے اس وقت فرار ہو ئے جب ان پر پولیس نے حملہ کیا اور انہیں ان کی اپنی جنسیت کی وجہ سے ستایا گیا۔
اقوام متحدہ کے ذریعہ پناہ گزین نامزد ہونے اور آسٹریلیا میں درخواست کی قبولیت سے پہلے انہوں نے سات سال کیریبین میں بے یقینی میں گزارے۔
وینزویلا چھوڑنے کے بعد انہوں نے اپنے ساتھی کو نہیں دیکھا۔
ڈین جانسٹن کا کہنا ہے کہ LGBTIQ+ کمیونٹی کے اندر ایک گروپ کی طرف سے جذباتی تعاون اضافی تحفظ اور سکون فراہم کر سکتا ہے۔
جوڈی کاربیری کمیونٹی سپورٹ گروپ کی ایک اور رکن ہیں۔
انہوں نے آرنلڈو کو اپنا اپارٹمنٹ لینےمیں مدد کی، اور وہ آرنلڈو کو اپنے مقامی علاقے سے روشناس کروا رہی ہیں۔
اگست 2022 سے اس پروگرام کے تحت 106 گھرانوں کے 401 مہاجرین کو آباد کیا گیا ہے۔
بارہ ماہ کے اندر، ان میں سے 68 فیصد نے ملازمت حاصل کی، 92 فیصد اب بھی انگریزی زبان کی کلاسیں لینے میں مصروف ہیں، اور 100 فیصد نے طویل مدتی رہائش حاصل کر لی تھی۔
اس کی کامیابی کے باعث پروگرام کو وسعت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پچھلے سال حکومت نے اقوام متحدہ کے عالمی پناہ گزین فورم میں ایک پرامید عہد کیا تھا کہ مختلف شکلوں میں پناہ گزینوں کی کمیونٹی کے زیر اہتمام دوبارہ آبادکاری میں سالانہ 10,000 افراد کا اضافہ کیا جائے۔
لیزا بٹن چاہتی ہیں کہ کمیونٹی گروپس کے لیے ایک منظم طریقہ شامل کیا جائے تاکہ وہ پناہ گزینوں کی مدد کر سکیں جنہیں وہ پہلے سے جانتے ہیں۔
جہاں تک آرنلڈو کا تعلق ہے، اپنے گروپ کی مدد سے، وہ اب کام کی تلاش میں ہیں، اور ایک دن ایئر لائن میں کام کرنے کے خواب کے ساتھ، مطالعہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔