کرکٹ کے میدان میں کامیابی رنز، وکٹوں اور اعداد و شمار میں نظر آتی ہے، لیکن ہر ابھرتے ہوئے کھلاڑی کی کامیابی کے پیچھے ایک ایسی کہانی بھی ہوتی ہے جو اسکور بورڈ پر درج نہیں ہوتی۔ آسٹریلیا کے ابھرتے کرکٹ ستارے ریان فاروق کے لیے بھی اس کہانی کا ایک اہم کردار ان کے والد ہیں
فادرز ڈے کے موقع پر ہم ریان کے والد فاروق ممتاز سے مل رہے ہیں، جن کی محنت شاید میدان میں دکھائی نہیں دیتی، لیکن جس کے بغیر ریان کا یہ سفر شاید ممکن نہ ہوتا۔

ریان فاروق نے وکٹورین انڈر 19 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور کلب کرکٹ میں بھی مسلسل آگے بڑھتے ہوئے اپنی شناخت بنائی ہے۔ میلبورن کے کلب کرکٹ سرکٹ سے وکٹورین انڈر 19 سطح تک ریان کا سفر اس نوجوان کرکٹر کی مسلسل محنت اور بہتر ہوتے کھیل کی عکاسی کرتا ہے۔
شئیر





