سڈنی میں بھارتی شہریت بل کے خلاف بڑا مظاہرہ

Sydney protest against Indian citizenship act

Source: Supplied

بھارت میں مسلم مخالف متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد مختلف ریاستوں خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں اور سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بیرون ممالک اور آسٹریلیا میں بھی انِ قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اتوار انتیس نومبر ۲۰۱۹ کو سڈنی شہر کے مرکز میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کے شرکا نے اس قانون کو غیر منصفانہ اور مذہبی تعصب پر مبنی قرار دیا۔


 دیگر ممالک کی طرح  آسٹریلیا میں بھی  بھارتی شہریت کے ترمیمی قوانین پر احتجاج ہوا ہے۔ حالیہ دنوں میں سڈنی اور میلبورن میں ان قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ اتوار انتیس نومبر ۲۰۱۹  کو سڈنی شہر کے مرکز میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کے شرکا نے اس قانون کو غیر منصفانہ اور مذہبی تعصب پر مبنی قرار دیا۔

احتجاجی مظاہرے میں شریک علی خان اور صبا عابدی نے ایس بی ایس اردو سے بات کرتے ہوئے بھارتی شہریت کے ترمیمی بِل اور شہریت کے رجسٹر کے قانون کو بھارتی آئین کے خلاف اور مذہبی بنیا دوں پر تفریق قرار دیا۔
یہ شہریت قوانین مودی سرکار کی انہیں پالیسیسیوں کا تسلسل ہے جس کا مقصد مذہبی بنیادوں پر ملک کو تقسیم کرنا اور بھارت کی سیکیولرحیثیت ختم کرنا ہے
سڈنی کے مرکز مارٹین پلیس پر اتوار ۲۹ نومبر ۲۰۱۹ کو ہونے والےاحتجاجی مظاہرے کی تصویری جھلکیاں  جس میں کئی سو مظاہرین نے شرکت کی
protest in Sydney
Source: Supplied
Protest in sydney
Source: Supplied
Protest In Sydney
Source: Supplied
protest in Sydney
Source: Supplied
کئی بھارتی شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس قانون پر برہمی کا اظہار کیا۔
سڈنی کے مرکز مارٹین پلیس میں احتجاجی مظاہرے کے مقررین

Jasbir Mustapha ,  Lee Rhiannon- ٖFormer Greens Senator, Niyaz Cannoth, Ali Khan, Hassan Qureshi, Mohd Moidin, Suresh Vallath, Nandita Suneja, Manoj Sheoran, Abbas Raza Alvi,  Ashwin Thomas, Anie Kandya, Kanan Gopinath-Karnataka shared his views via phone about his resignation from IAS post after the abrogation of Article 370).

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تاثر کی نفی کی کہ شہریت بل کوامتیازی سلوک کے لئے استعمال کیا جا ئیگا

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand