بھارتی پارلیمنٹ نے شہریت کا ایک متنازعہ قانون منظور کر لیا ہے جس سے پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان میں مذہبی بنیاد پر ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے صرف غیر مسلم افراد کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارتی کے مغربی بنگال، پنجاب، کیرالہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ اس متنازع قانون پرعمل درآمد نہیں کریں گے۔بھارت میں اس بل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ آسٹریلیا کے کچھ شہروں میں بھی اس قانون کے خلاف احتجاج ہوا اور میلبورن کے مظاہرین نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جبکہ ہندوستانی مسلمانوں کی آسٹریلین تنظیم کے صدر نے بھی اسے تعصب پر مبنی قرار دیا ہے۔ تفصیل سنئیے اس پوڈ کاسٹ میں ۔
شئیر





