ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ملتوی، شائقین افسردہ، ٹکٹوں کا کیا ہوگا؟

A Pakistani fan looks on prior to the T20 International cricket match between Australia and Pakistan at the SCG in Sydney, Sunday, November 3, 2019.

A Pakistani fan looks on prior to the T20 International cricket match between Australia and Pakistan at the SCG in Sydney, Sunday, November 3, 2019. Source: AAP Image/Brendon Thorne

آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے ملتوی ہونے کے بعد شائقین کرکٹ شدید افسردہ ہیں جبکہ کئی جاننا چاہتے ہیں کہ میچ کے خریدے ہوئے ٹکٹوں کا مستقبل کیا ہے۔


سڈنی میں کرکٹ فین غلام جیلانی پچھلے کئی ٹورنامنٹس میں کرکٹ شائقین

کو اکھٹا کرتے رہے ہیں اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کمیونٹی میں کاوشیں کرتے ہیں۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے لئے بھی انہوں نے ہزاروں پاکستانی شائقین کو جمع کیا تھا اور ورلڈ کپ کے منتظر تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ فین کی حیثیت سے ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا بے حد افسوس ہے لیکن "صحت سب سے پہلے ہے"۔

"جیسے ہی کووڈ۔۱۹ کا آغاز ہوا تھا اور آسٹریلیا میں لاک ڈاون شروع ہوا تھا، تو اس وقت سے ہی جو کمیونٹی ممبر ٹکٹ لے رہے تھے، انہوں نے بھی ٹکٹ لینے میں دلچسپی ظاہر نہ کی۔

"آئی سی سی نے بھی ٹکٹ کی فروخت روکی نہیں لیکن لوگوں سے رابطہ کرنا چھوڑ دیا تھا۔
ہر شخص یہی سوچ رہا تھا کہ آیا کرونا وائرس وبا کے دوران ورلڈ کپ کا انعقاد ہوگا یا نہیں۔
Fans cheer during the T20 International Cricket match between Australia and Pakistan at Optus Stadium, in Perth, Friday, November 8, 2019.
Fans cheer during the T20 International Cricket match between Australia and Pakistan at Optus Stadium, in Perth, Friday, November 8, 2019. Source: AAP Image/Richard Wainwright


آئی سی سی نے کرکٹ شائقین جنہوں نے ورلڈ کپ کے ٹکٹ خرید لئے ہیں کے لئے اپنے ایک بیانیہ میں کہا ہے کہ ورلڈ کپ اکتوبر/نوومبر دو ہزار اکیس یا بائیس میں منعقد ہوگا۔

" اگر ٹورنامنٹ کا انعقاد اگلے سال ہوجاتا ہے تو آپ کے خریدے ہوئے ٹکٹس ہی اس ٹورنامنٹ میں استعمال ہوسکتے ہیں۔ لیکن اگر ٹورنامنٹ دو ہزار بائیس میں منعقد ہوگا تو ٹکٹ خریدارکو پیسے واپس مل جائیں گے۔"

آئی سی سی نے ٹکٹ کے "ریفنڈ" کے لئے ویب سائٹ بھی تشکیل دی ہے۔

https://tickets.t20worldcup.com/Content/wt20/refund-form.aspx
Pakistan fans during the T20 International cricket match between Australia and Pakistan at the SCG in Sydney, Sunday, November 3, 2019
Pakistan fans during the T20 International cricket match between Australia and Pakistan at the SCG in Sydney, Sunday, November 3, 2019 Source: AAP Image/Craig Golding
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکیٹو مانو سوہنے کا کہنا ہے کہ وبا کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے دوران ہر شخص کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا۔

"ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ اس بینالاقوامی ٹورنامنٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس میں ہمیں نہ صرف کھلاڑیوں، ٹیموں بلکہ ٹورنامنٹ سے جڑے ہر شخص کی حفاظت کو دیکھنا ہوگا اور جب ان سب کو جمع کریں تو تقریبا بیس ہزار لوگ بنتے ہیں جو اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں گے۔"

غلام جیلانی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پاکستانی کرکٹ فینز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

"اگر ورلڈ کپ کا انعقاد ہوتا اور آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا میچ کھیلا جاتا تو ایسا لگتا کہ یہ میچ آسٹریلیا میں نہیں پاکستان میں ہورہا ہے۔

" تقریبا ستر سے اسی فیصد اس میچ کی ٹکٹیں پاکستانیوں کے پاس تھیں۔

"حال ہی میں سڈنی میں [تین نومبر] ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھی یہی صورتحال تھا۔"

 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand