Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

SBS Examines: تارکین وطن قابلیت کے مطابق روزگار کے حصول میں ناکام، آسٹریلیا کو اربوں کا خسارہ ہو سکتا ہے

Taxi driver talking to client

Many skilled migrants end up working in manual jobs with low qualifications. Source: Getty / Hinterhaus Productions

آسٹریلیا کو ہنرمند افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ تو تارکین وطن اپنی تعلیم اور تجربے کے مطابق کام تلاش کرنے کے لیے کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Olivia Di Iorio

پیش کار Olivia Di Iorio, Warda Waqar

ذریعہ: SBS




Share this with family and friends


آسٹریلیا کو ہنرمند افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ تو تارکین وطن اپنی تعلیم اور تجربے کے مطابق کام تلاش کرنے کے لیے کیوں جدوجہد کر رہے ہیں؟


سیٹلمنٹ سروسز انٹرنیشنل کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق، 600,000 سے زیادہ تارکین وطن اپنی مہارت کی سطح سے نیچے کام کر رہے ہیں۔

"44 فیصد تارکین وطن آسٹریلیا میں اپنی قابلیت اور اہلیت کا درست استعمال نہیں کر پاتے،اور یہ ایک طرح سے ایک بڑے موقع کا زیاں ہے جبکہ ملک بھر میں مختلف شعبوں میں ایک تہائی افرادی قوت کی کمی ہو جاتی ہے

للی جیانگ ، ایس ایس آئی کی ایکٹیویٹ آسٹریلیا سکلز مہم کی منیجر کہتی ہیں،

"ان کی کہانیاں (تارکین وطن کی) سن کر اور اعداد و شمار دیکھ کر ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ بہت سی غیر مستقل نوکریوں ، صفائی کی خدمات، ہاسپٹیلیٹی صنعت کی غیر یقین نوکریوں اور یہاں تک کہ ٹیکسی یا رائیڈ شئیر ڈرائیو میں اپنی اہلیت ضائع کر دیتے ہیں ‘‘

ایس ایس آئی کے مطابق، اگر تارکین وطن کارکنوں کے پاس ایسی ملازمت ہوتی ہے جو ان کی مہارت کے مطابق آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے کارکنوں کے برابر ہوتی ہے، تو دس سالوں میں $70 بلین اقتصادی سرگرمیاں پیدا ہوں گی۔

ایس بی اسی ایگزامنز سوال اٹھاتا ہے کہ تارکین وطن اپنی اہلیت کے مطابق کام تلاش کرنے کے لیے کیوں جدوجہد کر رہے ہیں،جبکہ ملک میں ہنر کی کمی موجود ہے — اور آسٹریلیا کے لیے اس کی کیا قیمت ہے۔

With additional reporting by SBS Mandarin.


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now