ماہرِ نفسیات اور پروفیسر منجولا اوکونر نے اپنی ساتھیوں کے ساتھ جہیز کو گھریلو تشدد کی قسم قرار دئے جانے کی مہم چلائی جس کا اختتام وکٹوریہ میں قانون کی تبدیلی پر ہوا۔ 2017 میں آسٹریلیا میں جہیز کے غلط استعمال اور متعلقہ طریقوں پر سینیٹ کی سماعت کا آغاز ہوا۔ اُن کا سنٹر Australasian Centre for human rights and health (ACHRH) جہیز اور شادی پر تحائف کے مطالبوں کو بھی گھریلو تشدد قرار دئے جانے کے لئے اب وفاقی قوانین کو تبدیل کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔