ایس بی ایس اردو سے گفتگو میں وجاہت ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کی بقا کے لئے ضروری ہے کہ ملک کےسیاحتی علاقوں کی بہتر دیکھ بھال کی جائے۔
"پچھلے چند سالوں میں ملکی سیاحت میں بہت اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر قومی سیاحت میں۔
"ہزاروں کی تعداد میں لوگ روزانہ شمالی علاقوں کا رخ کررہے ہیں۔ لیکن جہاں سیاحت کو فروغ مل رہا ہے وہیں علاقوں کو بھی بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔
بہت سےعلاقے ہیں جو سیاحت کے باعث تباہ ہورہے ہیں۔
"اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے لوگوں کو ایک ذمہ دار سیاح ہونے کا زیادہ علم نہیں۔ جب لوگ جاتے ہیں تو گندگی ہوتی ہے لیکن اس کو صاف کرنے اور کچرا پھینکنے کا نظام نہیں۔
"اس کا اثر پورے وہاں کے ماحول اور نباتات پر پڑتا ہے جو کہ مستقبل میں سیاحت کے لئے بہت نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔
حال ہی میں وجاہت ملک نے "رکشہ ڈائری" کے عنوان سے ایک پروگرام کیا جس میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں رکشہ چلائی۔
وجاہت ملک کا کہنا ہے کہ رکشہ چلانے کا مقصد سیاحوں کو ماحول کے بارے میں آگاہی دلانا ہے۔

Documentary Film-maker Wajahat Malik with Rickshaw. Source: Facebook/RickshawDiary
"میں نے اسلام آباد سے رکشہ چلائی اور خنجراب پاس تک لے کر گیا جو کہ اپنی نوعیت کا ریکارڈ ہے۔"