نیشنلز کے رکنِ پارلیمنٹ کولن بوائس کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ لٹل پراؤڈ کے خلاف ان کا قیادت کا چیلنج نیشنل پارٹی کو اُس صورتحال سے بچانے کے لیے ہے جسے وہ ’’سیاسی گم نامی‘‘ قرار دیتے ہیں۔
فلِن سے منتخب رکن کا کہنا ہے کہ اگر نیشنل پارٹی آئندہ انتخابات میں اکیلے میدان میں اتری تو وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلز میں اس کی اہم نشستیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
کولن بوائس کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھیوں کو اگلے ہفتے ہونے والی اسپِل موشن سے قبل اتحاد کے مستقبل پر غور کے لیے چند دن درکار ہیں۔
انہوں نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ لبرل پارٹی کے ساتھ اتحاد کو بحال کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے قیادت میں تبدیلی ہی واحد راستہ ہے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں : بدھ 28 جنوری 2026



