SBS Examines:عوامی مقامات پر جانا بھی ایک خطرناک تجربہ ہوتا ہے’: ٹرانس فوبیا کا روزمرہ کا اثر

Transphobia Header.png

Professor Nicole Asquith, a criminologist from the University of Tasmania, told SBS Examines that now transgender people have greater visibility in public spaces, they're also more likely to experience hate crimes. Image credit: Getty Images/SBS

ہمارے معاشرے میں مخنث (ٹرانس جینڈر) افراد ایک چھوٹی سی اقلیت کی نمائندگی کرتے ہیں، اور جہاں ان کی شناخت میں اضافہ ہوا ہے، وہیں وہ قانونی مباحثوں اور آن لائن نفرت کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں۔


ڈاکٹر کلارا ٹک منگ سو، جو کینبرا میں ایک جی پی ہیں، نے کہا کہ بہت سے تارکین وطن پس منظر والے ٹرانس جینڈر افراد اپنے خاندانوں کی طرف سے عدم برداشت کا سامنا کرتے ہیں، جو یہ یقین رکھ سکتے ہیں کہ ٹرانس جینڈر شناخت ایک مغربی ایجاد ہے۔ "اگر آپ زیادہ تر ٹرانس جینڈر افراد سے بات کریں، تو وہ حقیقت میں یہ کہیں گے کہ ٹرانس جینڈر ہونا ان کی پیدائشی شناخت کا حصہ ہے،" انہوں نے کہا۔ "آسٹریلیا میں پروان چڑھنے نے انہیں اپنی شناخت کو تلاش کرنے اور اسکی توثیق کرنے کا موقع دیا ہے۔۔۔ اس تصور کا کا مغربی ہونے یا اپنے اصل ثقافت کو رد کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔" یہ ایک ایسا عقیدہ ہے جو کم، کے لئے جانا پہچانا ہے، وہ مالئشیا سے تعلق رکھنے والے ایک مخنث شخص ہیں۔ "جب میں باہر آیا تو مجھے جو بیانیے سنائے گئے، ان میں سے بہت سے یہ تھے کہ ٹرانس جینڈر ہونا ایک بہت مغربی تصور ہے،" انہوں نے ایس بی ایس ایگزیمینز کو بتایا۔

لیکن ہم تاریخی طور پر ہر دور میں موجود رہے ہیں چاہے ہندوستان ہو یا انڈونیشیا میں ’ہجڑہ‘ دیگر ثقافتیں یہاں تک کہ نیوزی لینڈ کی ماؤری ثقافت میں بھی ہم موجود ہیں."
ہم ہر جگہ موجود ہیں۔ اسے صرف مخنس(ٹرانسجینڈر) کے نام سے نہیں مانا جاتا ہے، لیکن ہمارا وجود یہاں ہے۔
This episode of Understanding Hate looks at the impacts of transphobia in Australia.
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand