Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

SBS Examines: سماجی تقسیم: ہم یہاں تک کیسے پہنچے؟

SOCIAL SCHISM_09.jpg

Prominent Australians shared their views on social cohesion with host Janice Petersen in an SBS special forum, The Social Schism.

ایس بی ایس ایگزامنز اور ایس بی ایس ان سائٹ نے نمایاں رہنماؤں اور کمیونٹی کے فعال افراد کو اکٹھا کیا تاکہ آسٹریلیا میں سماجی ہم آہنگی کی حالت پر بات کی جا سکے۔ ان لوگوں نے ہمیں بتایا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ اسے اتنا نقصان پہنچا ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Olivia Di Iorio

پیش کار Olivia Di Iorio, Warda Waqar

ذریعہ: SBS




Share this with family and friends


ایس بی ایس ایگزامنز اور ایس بی ایس ان سائٹ نے نمایاں رہنماؤں اور کمیونٹی کے فعال افراد کو اکٹھا کیا تاکہ آسٹریلیا میں سماجی ہم آہنگی کی حالت پر بات کی جا سکے۔ ان لوگوں نے ہمیں بتایا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ اسے اتنا نقصان پہنچا ہے۔


آسٹریلیا اپنی زمین پر ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کے بعد، بین الاقوامی تنازعات کے اثرات، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا اور یہود دشمنی، اور مہنگائی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

ہماری اپنے معاشرے سے وابستگی کا احساس کم ہو گیا ہے – 2020 کے اوائل میں یہ 64 فیصد تھا جو سال 2025 میں گھٹ کر 46 فیصد ہو گیا، جیسا کہ اسکینلون فاؤنڈیشن کی میپنگ سوشل کوہیژن رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔

ایس بی ایس کے خصوصی فورم میں، مہمانوں نے میزبان جنیس پیٹرسن کو بتایا کہ ہماری معاشرتی بناوٹ دباؤ کا شکار ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔

کرسٹی پارکر، جو ریکنسیلیئیشن آسٹریلیا کی شریک چیئر ہیں، نے کہا: "مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کو بُرا ہونے کا جواز دے دیا گیا ہے۔"

مس پارکر نے 2023 میں دی وائس مہم کے دوران "سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصرے" کی بات کی جب وہ ’’یس مہم‘‘ پر کام کر رہی تھیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر چیک میڈیا کمپنی حنّہ فرگوسن نے کہا کہ سوشل میڈیا سماجی اختلاف بڑھانے والا بڑا عنصر ہے۔

سوشل میڈیا ایک دو رخی جگہ ہے۔ یہ مخصوص حلقے کو فروغ دیتاہے اور ہم خیال لوگوں کا ماحول بناتا ہے۔
حنّہ فرگوسن

جبکہ ایڈم کریٹن، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک افیئرز کے چیف اکنامسٹ، نے کہا کہ بہت سے لوگ مہنگائی کے دباؤ اور رہائش کے بحران کا ذمہ دار امیگریشن پر عائد ہوتے ہیں۔

"کوئی تعجب نہیں کہ لوگ غصے میں ہیں،" انہوں نے کہا۔

نسلی امتیاز کے کمشنر گردھرن سوارامن نے کہا کہ معاشی عدم مساوات اکثر نسل پرستی کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے جینس کو بتایا، "کمیونٹیز یا افراد کو الزام دینا زیادہ آسان ہے، بجائے اس کے کہ واقعی نظامی تبدیلی کا سخت کام کیا جائے۔"

ایس بی ایس ایگزامنز کی اس قسط میں، ہم نے آسٹریلیا میں سماجی ہم آہنگی پر اثر انداز ہونے والے عوامل کا جائزہ لیا ہے۔


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now