Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

ISIS سے منسلک خواتین کی واپسی، آسٹریلیا میں کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (CVE) کیسے کام کرتی ہے؟

People, journalists and photographers surround the ISIS-linked women and their children as they return to Australia at the airport

The return of ISIS-linked women and their children in May has prompted questions around whether they'll have to engage in any de-radicalisation or countering violent extremism activities. Source: AAP / Joel Carrett

شام سے 32 خواتین اور بچوں کی واپسی، جو خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک ہیں، نے معاشرتی تحفظ کے حوالے سے خدشات کو بڑھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خطرے سے دوچار افراد کے لیے لازمی طور پر تشدد مخالف انتہا پسندی سرگرمیوں کے خدشے کی بحث کو بھی جنم دیا ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Olivia Di Iorio

پیش کار Warda Waqar

ذریعہ: SBS




Share this with family and friends


شام سے 32 خواتین اور بچوں کی واپسی، جو خود ساختہ اسلامک اسٹیٹ گروپ سے منسلک ہیں، نے معاشرتی تحفظ کے حوالے سے خدشات کو بڑھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی خطرے سے دوچار افراد کے لیے لازمی طور پر تشدد مخالف انتہا پسندی سرگرمیوں کے خدشے کی بحث کو بھی جنم دیا ہے۔


فرینیسس کنسلٹنگ اینڈ ٹریننگ جو انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی تنظیم ہے کی پرنسپل کنسلٹنٹ، ، پیٹا لوو نے ایس بی ایس کو بتایا کہ یہ سمجھنا معقول ہے کہ معاشرہ فکرمند ہو۔

"لیکن میرا خیال ہے کہ گفتگو میں کچھ تناظر شامل کرنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، مثلاً: اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟ اور حقیقت میں یہ خطرہ کیسے برقرار رہ سکتا ہے؟

"یہ معاملہ اس وقت بہت سیاسی نوعیت کا ہے، لیکن یہ واپس آنے والوں کا پہلا گروہ نہیں ہے جو ہمارے پاس آیا ہے... ہمیں یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ حقیقت میں ہم نے اس سے پہلے بھی ایسا کیا ہے،" انہوں نے کہا۔

 ہوم افیئرز کے محکمہ میں انسداد انتہا پسندی کے سیکرٹری اسسٹنٹ الیگزینڈر گولڈی نے ایس بی ایس کو یہ بتایا کہ وہ افراد جو انتہا پسندی کے خطرے میں ہیں ان کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

"ہم یہ پتا کرتے ہیں کہ ایک فرد کو کیا ضرورت ہے، چاہے وہ کونسلنگ ہو، دماغی صحت کی مدد، رہائش، تعلیم، روزگار، اور ایک فردی منصوبہ تیار کر کے فرد کو وہ مدد فراہم کرتے ہیں جس کی اپنی زندگی کو واپس پٹری پر لانے کے لیے ضرورت ہے،" انہوں نے کہا۔

"ہم لوگوں کے رویے کو مسئلہ پیدا کرنے والے رویے اور سرگرمیوں سے دور کرکے صحت مند رویے کی طرف بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔" 

اس ایس بی ایس ایگزامینز کے اس قسط میں ہم سوال کر رہے ہیں: اصل میں انسداد انتہا پسندی کیا ہے، اور اسے آسٹریلیا میں کیسے نافذ کیا جا رہا ہے؟


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now