فیسٹیول نے آسٹریلیا کی کثیرالثقافتی اور کثیرالمذاہب برادریوں کو ایک ساتھ لا کر شمولیت اور ہم آہنگی کا بھرپور پیغام دیا۔ شفق جعفری، صدر آسٹریلین پاکستانی ویمن ایسوسی ایشن، کے مطابق یہ جشن اتحاد، امن اور بھائی چارے کا خوبصورت اظہار تھا، جہاں ہر مذہب کے لوگ کرسمس کی خوشیاں ایک ساتھ منا رہے تھے۔ روایتی زیورات، رنگین ملبوسات اور مختلف ذائقوں کے کھانوں کے اسٹالز نے تقریب کو مزید دلکش بنا دیا۔
شرکا کے مطابق فیسٹیول کا ماحول گرمجوشی اور تہوار کے رنگوں سے بھرا محسوس ہوا، اور کھانوں کے اسٹالز نے اس تجربے میں مزید راحت اور خوشی کا لمس شامل کیا۔ شرکا نے لائیو موسیقی اور ثقافتی پروگراموں نے آسٹریلیا کی متنوع شناخت کو انجوائے کیا۔شفق کے مطابق اس تقریب کی کامیابی میں آسٹریلین پاکستانی ویمن ایسوسی ایشن اور پینرتھ سٹی کونسل کا باہمی تعاون اہم رہا، جس نے اسے ایک منظم، جامع اور سب کو ساتھ لے کر چلنے والا جشن بنا دیا۔
منتظمین کے مطابق تقریب میں متعدد سرکاری نمائندگان اور معززین نے شرکت کی، جن میں پینرتھ سٹی کونسل کے ڈپٹی میئر گیریون تھین، رکن اسمبلی کرن مک کون او اے ایم، نیٹن ہیگارٹی، سینیٹر ڈیوڈ شو بریج اور وارن کربی شامل تھے۔ مختلف کمیونٹی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے، جن میں جین ہی اور لنڈیا ام (آئی ڈبلیو پی جی)، اور پرل وائمرا (آبوریجنل و ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر کمیونٹی) شامل ہیں۔ کمیونٹی رہنماؤں میں زین شیرف، پروفیسر آصف اقبال، ڈاکٹر عائلہ خان، ڈاکٹر یاسمین خان اور فلم ساز توفیق احمد نے بھی شرکت کی۔ تمام شرکا نے اس دن کو اتحاد، ہم آہنگی اور کمیونٹی ربط کا خوبصورت عکاس قرار دیا۔

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے





