مختصر خبریں: جمعرات 02 اپریل 2026

ANTHONY ALBANESE NATIONAL BROADCAST

Prime Minister Anthony Albanese after a pre-recorded address to the nation in his office at Parliament House, Canberra, Wednesday, April 1, 2026. Source: AAP / MICK TSIKAS/AAPIMAGE

وزیراعظم سے توقع ہے کہ وہ عالمی ایندھن کے بحران سے متاثرہ کاروباروں کے لیے مزید مالی معاونت کا اعلان کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ حکومت کے اکنامک ریزیلینس پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر کی قرض کی ادائیگی میں ریلیف کااعلان کریں گے گزشتہ رات ایک قومی خطاب میں، انتھونی البانیزی نے عوام سے نے پرسکون رہنے کی اپیل کی، لیکن خبردار کیا کہ مستقبل میں مشکل وقت آ سکتے ہیں۔


وزیر دفاع نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ہنگامی سربراہی اجلاس میں ممالک کے ایک گروپ میں شامل ہوگا۔

وزیر خارجہ پینی وونگ ورچوئل میٹنگ میں اٹلی، فرانس، جرمنی اور جاپان سمیت 35 ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ شامل ہوں گی۔ تاہم امریکہ کو مدعو نہیں کیا گیا۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ اگلے ہفتے واشنگٹن ڈی سی کا دورہ کرنے والے ہیں، جب امریکی صدر نے اس امکان کو دہرایا کہ ان کا ملک سکیورٹی اتحاد سے نکل سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس اور نیٹو کے ترجمان نے اس سفر کی تصدیق کی ہے، لیکن اس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں - صرف یہ کہنا کہ اس کی منصوبہ بندی کچھ عرصے سے کی گئی ہے۔

______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) 
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now