سولومن آئلینڈز کے نئے وزیراعظم میتھیو ویلے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کینبرا پہنچ گئے ہیں حکومت کا آکس معاہدے کے تحت امریکہ سے استعمال شدہ آبدوزوں کے حصول کا دفاع۔ یوکرین فوجیوں کی تربیت کے لئے آسٹریلین ڈیفنس فورس کے اہلکاروں کو آنے والے ہفتوں میں پولینڈ بھیجا جائے گا۔ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں حملے جاری۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات معطل ہونے کی خبریں مسترد۔
سولومن آئلینڈز کے نئے وزیراعظم میتھیو ویلے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر کینبرا پہنچ گئے ہیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان ایک جامع معاہدے پر بات چیت متوقع ہے۔ اس دورے کے دوران چین کے ساتھ بحرالکاہل ممالک کے سیکیورٹی معاہدے کا ازسرِنو جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔یہ معاہدہ بحرالکاہل کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہونے والے سلسلہ وار معاہدوں میں تازہ ترین ہے، جس کا مقصد خطے میں چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔





