حکومت کہتی ہے کہ این ڈی آئی ایس میں تبدیلیاں زیادہ تر اہم کام کریں گی، جس میں 35 ارب ڈالر سے زیادہ کی متوقع بچت ہوگی، کیونکہ وہ اسکیم کی ترقی کو سست کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
کوالیشن کا کہنا ہے کہ آسٹریلین شہری پہلے ہی مہنگائی اور ضروریات زندگی کی بڑھتی لاگت کے دباو میں ہیں جبکہ ساتھ پی اتحاد نے بجٹ کی شب سے پہلے ٹیکس کا بوجھ بڑھانے کے خلاف خبردار کیا ہے۔
ڈاکٹر چالمرز کہتے ہیں کہ بجٹ کی مالی حکمت عملی بنیادی طور پر ٹیکس تبدیلویں پر نہیں بچت پر مبنی ہوگی
ون نیشن کے رکن پارلیمنٹ اور سابق نائب وزیر اعظم بارنابی جوائس نے چینل 7 کو بتایا ہے کہ کوئی بھی تبدیلی ان لوگوں کو غیر منصفانہ نشانہ بنائے گی جنہوں نے وقت کے ساتھ سرمایہ کاری کی ہے
وزیر سماجی خدمات تانیا پلیبرسیک نے قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
انہوں نے چینل 7 کو بتایا ہے کہ رہائش کی سہولت حکومت کے ایجنڈے کا مرکزی توجہ ہے
مزید جانئے

ہفتہ رفتہ : جمعہ 01 مئی 2026



