Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

مختصر خبریں: منگل 09 جون 2026

Magnitude 7.8 earthquake strikes southern Philippines

epaselect epa13023955 A damaged building following an earthquake in General Santos City, southern Philippines, 08 June 2026. According to the Philippine Institute of Volcanology and Seismology (Phivolcs), a tsunami warning has been issued following a magnitude 7.8 earthquake with a depth of 33 kilometers that struck off the coast of Sarangani Province in the southern Philippines. The National Disaster Risk Reduction and Management Council (NDRRMC) is verifying reports that at least 19 people have died and 12 are missing in parts of the southern Philippines following the earthquake. EPA/EMIL ELBERT P. PRUDENTE Source: EPA / EMIL ELBERT P. PRUDENTE/EPA

فلپائن میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 12 افراد تا حال لاپتہ ہیں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو گرتے ہوئے ملبے، عمارت کے گرنے اور زمین کھسکنے کے واقعات کا نتیجہ ہیں اور کم از کم 140 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Warda Waqar

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


فلپائن میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 12 افراد تا حال لاپتہ ہیں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو گرتے ہوئے ملبے، عمارت کے گرنے اور زمین کھسکنے کے واقعات کا نتیجہ ہیں اور کم از کم 140 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


 

فلپائن میں آنے والے زلزلے کے بعد سرنگانی صوبے میں سکول بند کر دیے گئے ہیں اور پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق، ہوائی اڈے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی کارروائیاں فی الحال حکومت، فوجی اور انسانی ہمدردی کی پروازوں تک محدود ہیں۔

سونامی کے انتباہ جاری کیے گئے تھے لیکن بعد میں واپس لے لیے گئے ہیں۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ زلزلے نے 2019 میں آنے والے بڑے زلزلے کی یادیں تازہ کر دیں۔

اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی تحریک کی فوری دوبارہ بحالی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ فی الحال کوئی سرحدی گزرگاہ کھلی نہیں ہے۔

اسرائیلی حکام نے کرم شالوم/کرم ابو سالم گزرگاہ کو بند کر دیا ہے، جو غزہ میں گزرنے والی واحد کرا سنگ تھی اور گزشتہ دو ہفتوں سے عمل میں تھی، نیز رفح کراسنگ کو بھی بند کر دیا ہے، یہ سب حالیہ اسرائیل کی طرف میزائل حملوں کے بعد ہے۔

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کہتے ہیں کہ امدادی تقسیم غزہ کے اندر جاری ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ شہری بقا کے لئے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی مستقل صورت میں فراہمی پر منحصر ہیں۔

__________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now