Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

مختصر خبریں: بدھ 13 مئی 2026

FEDERAL BUDGET 2026 ALCBudget2026

Australian Treasurer Jim Chalmers holds a copy of the Budget papers as he speaks to the media on arrival at Parliament House in Canberra, Tuesday, May 12, 2026. (AAP Image/Lukas Coch) NO ARCHIVING Source: AAP / LUKAS COCH/AAPIMAGE

معذوری کے حامی این ڈی آئی ایس [[نیشنل ڈس ایبلٹی انشورنس اسکیم]] میں وفاقی بجٹ کی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جس میں 2030 تک 160,000 سے زیادہ شرکاء تک رسائی کو کم کرنا شامل ہے، جبکہ آسٹریلیا میں پہلے سے مقیم ہنر مند تارکین وطن وفاقی بجٹ میں پیش کیے گئے ملک کے ہجرت پروگرام میں تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے والے ہیں۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Warda Waqar

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


معذوری کے حامی این ڈی آئی ایس [[نیشنل ڈس ایبلٹی انشورنس اسکیم]] میں وفاقی بجٹ کی تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، جس میں 2030 تک 160,000 سے زیادہ شرکاء تک رسائی کو کم کرنا شامل ہے، جبکہ آسٹریلیا میں پہلے سے مقیم ہنر مند تارکین وطن وفاقی بجٹ میں پیش کیے گئے ملک کے ہجرت پروگرام میں تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے والے ہیں۔


 

185 ہزار مستقل ہجرت کی جگہوں میں سے 70 فیصد سے زیادہ ہنر مند کارکنوں کو دی جائیں گی، اور پہلے سے موجود تارکین وطن ان ویزوں کا دو تہائی سے زیادہ حصہ لینے کی توقع ہے۔

صرف 55,000 نشستیں آف شور ماہر درخواست دہندگان کے لیے مخصوص ہوں گی۔

بجٹ کے کاغذات کے مطابق یہ تبدیلیاں خالص بیرون ملک ہجرت کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہیں، جبکہ نظرثانی شدہ پوائنٹس ٹیسٹ نوجوان، اعلیٰ ہنر مند اور بہتر تعلیم یافتہ تارکین وطن کے حق میں ہوگا۔

وفاقی بجٹ اس سال [[2025-26]] کے لیے بیرون ملک ہجرت کی خالص تعداد کی تصدیق کرتا ہے جو پچھلے سال کے بجٹ کی پیش گوئی سے 295,000 سے 35,000 زیادہ ہوگا۔

نیو ساؤتھ ویلز کے ٹریثرر ڈینیئل موکی [[مو-کی]] کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر مایوس ہیں کہ نیو ساؤتھ ویلز کو وفاقی بجٹ سے دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کم انفراسٹرکچر فنڈنگ مل رہی ہے۔

ریاستی انفراسٹرکچر میں وفاقی حکومت کی سرمایہ کاری نیو ساؤتھ ویلز کو کوئنز لینڈ، ویسٹرن آسٹریلیا اور جنوبی آسٹریلیا کے مقابلے میں فی شخص کم روڈ فنڈنگ کے فراہم کرپائےگی ۔

ٹریژرر موکھی کہتے ہیں کہ نیو ساؤتھ ویلز کو دولت مشترکہ کے بنیادی ڈھانچے کی فنڈنگ کا سب سے کم فی کس حصہ فارورڈ تخمینوں کے مقابلے میں ملے گا، جبکہ ریاست وکٹوریہ میلبورن کے مضافاتی ریل لوپ سمیت منصوبوں کے لیے اربوں مزید محفوظ کررہی ہے۔

___________________________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now