وزیر اعظم انتھونی البانیزی انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کے لیے آج سہ پہر جکارتہ جائیں گے۔ یہ ان کی دوسری مدت کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما عالمی تجارت اور تناؤ کے ساتھ ساتھ چین اور روس کے ساتھ انڈونیشیا کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں بات کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو تقریباً 220 بلین ڈالرمالیت کا اسلحہ پیکج فروخت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے پڑاؤ پر ریاض کا دورہ کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکہ میں 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہا ہے، اور امید ہے کہ اس کی مالیت کو بڑھا کر 1 ٹریلین ڈالر تک لے جایا جائے گا۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: منگل 13 مئی 2025




