آسٹریلین حکومت نے اپنے 2035 کے آب و ہوا کے ہدف کو 62 سے 70 فیصد پر رکھنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے حقیقت پسندانہ ہونا پڑے گا۔ آسٹریلیا کا 2035 کا ہدف برطانیہ سے نیچے ہے، لیکن نیوزی لینڈ، کینیڈا اور امریکہ سے اوپر ہے۔
وفاقی حکومت نے آکس معاہدے کی حمایت کے لیے آسٹریلیا کی بحری جہاز سازی اور آبدوز کی صلاحیتوں میں 12 بلین ڈالر کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ [[14 ستمبر]] نئے فنڈز پرتھ کے قریب ہینڈرسن دفاعی علاقے کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔
پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق ’باہمی دفاع کے سٹریٹجک معاہدے‘ (جوائنٹ سٹریٹجک ڈیفنس ایگریمننٹ) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ’کسی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: جمعرات 18 ستمبر 2025
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔