ہزاروں افراد بونڈائی میں اتوار کے روز دہشت گردانہ حملے کے شکار افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح سویرے ایک ساتھ جمع ہوئے۔
سینکڑوں لوگوں نے بورڈز پر پانی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، جو اس ہفتے مقامی کمیونٹی ممبران کی طرف سے متاثر ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منظم کردہ کئی تقریبات میں سے ایک ہے۔
اسی اثناء میں، گو فنڈ می کا کہنا ہے کہ مختلف فنڈریزرس کے ذریعے آن لائن $5 ملین سے زائد رقم جمع کی گئی ہے، جس میں بونڈائی کے ہیرو احمد ال احمد کے لئے $2.5 ملین شامل ہیں، جنہوں نے گن مین سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تھی اور اس دوران زخمی بھی ہوئے تھے
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر نے بونڈی میں ہونے والے اجتماعی قتل کے بعد سخت نئے قوانین کے اطلاق کے لئے سٹیٹ پارلیمنٹ کو اس کی گرمیوں کی چھٹی سے واپس بلانے کے منصوبے پر قائم رہنے کا اظہار کیا ہے، حالانکہ نیو ساؤتھ ویلز کے گرینز اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
ایک بل کا مقصد گنز لائسنس ہولڈرز کی تعداد محدود کرنا ہے، جبکہ دوسرا دہشت گردی کے دائرہ کار کو استعمال کر کے اجتماعی مظاہروں پر پابندی لگانے کے لئے ہے۔
گرینز کی انصاف کی ترجمان سو ہیگنسن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں شہری حقوق کو محدود کر سکتی ہیں اور سماجی یگانگت کو کمزور کر سکتی ہیں۔
لیکن پریمیئر کرس منز کہتے ہیں کہ ان کا ماننا ہے کہ ایک بڑی ریلی بھی کمیونٹی کے تصور میں دراڑ ڈال سکتی ہے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں :جمعرات 18 دسمبر 2025
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے







