وزیر اعظم انتھونی البانیزی نے نیو ساؤتھ ویلز میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شخص کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ 63 سالہ شخص کی لاش بدھ کی سہ پہر تین بجے کے قریب مڈ نارتھ کوسٹ پر تاری کے قریب نارتھ موٹو روڈ، موٹو پر ایک پراپرٹی میں پائی گئی۔
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر، کرس منز کا کہنا ہے کہ ریاست کے وسط شمالی ساحل پر سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کے لیے مزید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پریمیئر کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
وانواتو کے وزیر اعظم، جوتھم ناپاٹ کا کہنا ہے کہ ایک نئے دوطرفہ معاہدے کو تشکیل دینے پر ان کی آسٹریلیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقات ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ معاہدے کو ابھی حتمی شکل دی جائے گی، لیکن اس میں کئی شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: بدھ 21 مئی 2025




