آسٹریلیا کی کچھ ریاستوں کے رہائشیوں کو یکم جولائی سے اپنے سالانہ بجلی کے بلوں میں ممکنہ اضافے کا سامنا ہے۔ کوئنز لینڈ، نیو ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ آسٹریلیا کے رہائشیوں کو ممکنہ طور پر اپنے سالانہ بلوں میں تین سے 10 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملے گا - جبکہ یہ اضافہ موسم سرما کے آغاز سے ہو رہا ہے
آسٹریلین شہری سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اپنے گھروں ایسے آلات کا ستعمال کرتے ہیں جن سے گھر میں گرمائش رہے
گریٹن انسٹی ٹیوٹ کے انرجی ڈائریکٹر ایلیسن ریو نے بھی مشورہ دیا ہے کہ ہم اپنی توانائی کے لیے کیا ادائیگی کرتے ہیں اس پر بہتر ریٹس حاصل کرنے کے لئے تحقیق کریں
انسٹی ٹیوٹ کی کال اس تصدیق کے بعد ہے کہ آسٹریلین انرجی ریگولیٹر نے تین ریاستوں - نیو ساؤتھ ویلز، کوئنز لینڈ اور ساؤتھ آسٹریلیا میں رہائشیوں کو بجلی کی ادائیگی کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
ایلیسن ریو کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ بجلی کی ترسیل اور پیداوار کے بڑھتے ہوئے اخراجات ہیں۔





