نیپال میں جان لیوا سیلاب کے بعد ریسکیو کوششیں جاری ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا کا سالانہ پناہ گزین کوٹہ کم نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے سانحہ پمز اسپتال میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کردیا
ریسکیو ٹیمیں اور فوجی ہیلی کاپٹر نیپال تبت کے سرحدی علاقے میں لاپتہ ہونے والے سینکڑوں لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں، جب کہ پانی اور کیچڑ کے ایک مہلک طوفان نے کمیونٹیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
بڑے پیمانے پر ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 1400 سے زیادہ لاپتہ ہیں، جن میں سیکڑوں غیر ملکی اور زائرین شامل ہیں، اور 1200 افراد ہمالیائی خطے میں بے گھر ہو چکے ہیں۔
نیپال میں فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 100 سے زائد افراد کو بچایا ہے۔
ہندوستانی سیاح نوو کبیرداس کا کہنا ہے کہ وہ بچائے جانے پر شکر گزار ہیں تاہم صورتحال نا گفتہ بہ ہے
آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ درخواست ملنے پر وہ امداد کی تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
معاون وزیر برائے امور خارجہ میٹ تھیسٹلتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ قونصلر عملہ ان 35 آسٹریلین شہریوں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جن کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔





